Maktaba Wahhabi

19 - 442
پیش نظرفتاویٰ کا مجموعہ جو ’’فتاویٰ ارکان اسلام ‘‘کےعنوان سےپیش کیا جا رہا ہے، عالم اسلام کے مرکز حجاز کے ایک ممتاز عالم اور محقق الشیخ العلامیہ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کے ان فتاویٰ کا اردوزبان میں پہلا مستند ترجمہ ہے جوعقائد وعبادات کے ضمن میں پیداہونےوالے ان جملہ سوالات کے ایسے شافی اورکامل جوابات فراہم کرتا ہےجن کی اساس اور ماخذ خالص کتاب وسنت ہےاورجن میں موحد اور محقق اہل علم سے استفادہ کارنگ بھی شامل ہے ۔ اس مجموعہ فتاویٰ میں یوں تو پانچوں ابواب اور موضوعات علمی اورتحقیقی شان سےآراستہ ہیں مگر عقائد کے باب میں جن سوالات کے جواب فراہم کیے گئے ہیں، ان کی مثال گزشتہ صدیوں کے فتاویٰ میں نہیں ملتی ۔ اہل سنت والجماعت کو طائف منصورہ یا فرقہ ناجیہ کے دائرہ اعزاز و فضیلت میں آنےکے لیے شیخ موصوف رحمہ اللہ کے فتاویٰ کےاس حصہ اول کا مطالعہ حقیقی ایمان لطف اور شرعی رہنمائی فراہم کرےگا۔ جہاں تک نماز، زکوٰۃ ، روزے اورحج کے شرعی احکام اور فقہی مسائل کاتعلق ہے، اس ضمن میں بھی شیخ موصوف کواللہ تعالیٰ نےکتاب وسنت کی خصوصی بصیرت عطا کی ہےجس کا مشاہدہ صفحہ بہ صفحہ اور سطر بہ سطر ہوتاچلا جاتاہے۔ یوں ارکاناسلام کےجملہ پہلوؤں کو ندنظر رکھتےہوئے ہر نوعیت کے سوالات او راشکالات کے مختصر مگر جامع جوابات ان فتاویٰ میں پیش کیے گئے ہیں ۔ قارئین کرام کے اس مجموعے کامطالعہ کرتے ہوئے ایک کمال خوبی محسوس کریں گےکہ ان میں جہاں سوال کی نوعیت بہت واضح ہے وہاں جوابات کا اسلوب بھی دوٹوک اور مدلل ومحقق ہے۔ شیخ موصوف نےاپنی ذات آرا کو پیش کرنےمیں حددرجہ احتیاط سےکام لیا ہے اور ہر جواب کی اساس صرف اورصرف ادلہ شرعیہ کو بنایا ہےاور ان کی تائید میں مستند اہل علم و تحقیق کی آراء کوپیش کیا ہے۔ یوں یہ فتاویٰ کی کتاب محض سوال و جواب کا ایک موضوعاتی سلسلہ ہی نہیں بلکہ ان موضوعات پر اسلامی اور شرعی معلومات کا بیش قیمت خزینہ بھی ہے جس سے عقائد وعبادات کا ایک واضح،مسنون اور مشروع نقشہ نظروں کے سامنےپھر جاتاہے ۔ ان فتاویٰ کے مطالعے سے ،زانی اور مکانی تغیرت کی وجہ سے عہد جدید نے جونئےنئے سوالات اٹھائے ہیں، ان کا بھی مستند اورمسکت جواب ملتاہے۔ عربی عبارتوں کے اردو ترجمے میں بسا اوقات ایک خاص طرح کی غرابت پیدا ہو جاتی ہے مگر اس ترجمے کی ایک خوبی اوروصف یہ ہے کہ اس میں تسلسل ،روانی اور سلاست کا احساس ہوتاہے اورمطالب کوسمجھنے میں کسی دشواری یادقت کا احساس نہیں ہوتا جس کے باعث اہل علم اور جدید طبقے کےعلاوہ کم علم مرد و خواتین بھی اس کماحقہ استفادہ کر سکتےہیں ۔ دار السلام نے اپنی علمی،تحقیقی اور طباعتی روایات کے مطابق اس مجموعہ فتاویٰ کو بھی خوب سےخوب تر بنانے کی کوشش ہے ۔ دار السلام نے اس سے قبل بھی بہت سے فتاویٰ شائع کیے ہیں اور یہ اس سلسلے کاایک مفید ،نافع، مستند اورمعتبر کام ہے جوار دو خواں حضرات کے لیے عقائد وعبادات کی مشکلات اور الجھنوں میں خضر راہ کا کام دے رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسے عامۃ المسلمین کےلیے ہدایت و رہنمائی کاذریعہ بنائے ۔ آمین یار ب العالمین
Flag Counter