Maktaba Wahhabi

852 - 871
کی تالیف ہے۔فن قراءت پر ابو العلا حسن بن العطار الہمدانی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۶۹؁ھ) کی بھی ایک تالیف ہے۔اسی طرح سات قراء توں پر الشیخ الفاضل الحسن بن علی بن ابراہیم الاہوازی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۴۶) کی تالیف ہے۔ مفردۃ یعقوب: یہ ابو عمرو الدانی المصری،ابن الفحام عبدالرحمن بن عتیق بن حلف الصقلی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۱۶ھ؁) اور ابو محمد عبدالباری بن عبدالرحمن الصعیدی رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۵۰ھ؁) کی تالیف ہے۔ المفصح فيالقراء ات: یہ عبیداللہ بن محمد الاسدی رحمہ اللہ (المتوفی: ۳۸۷؁ھ) کی تالیف ہے۔ المفید في علم التجوید: یہ شیخ شہاب الدین احمد بن محمد بن احمد بن المرزبانی الصالحی الحنبلی المصری رحمہ اللہ کا ارجوزہ (بحر رجز کے وزن پر لکھی ہوئی نظم) ہے۔اہلِ علم میں سے بعض نے اس کی شرح لکھی اور اس کا نام:’’نزہۃ المرید في حل ألفاظ المفید‘‘ رکھا ہے۔ المفید في علم القراء ات العشرۃ: یہ ابو نصر احمد بن مسرور البغدادی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۴۲؁ھ) کی تالیف ہے،نیز آٹھ قراء توں پر ابو عبداللہ محمد بن ابراہیم الخضری الیمنی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۶۰؁ھ) کی بھی تالیف ہے۔یہ کتاب اپنے نام کی طرح بہت مفید ہے۔مولف نے اپنی اس تالیف میں طبری رحمہ اللہ کی کتاب’’التلخیص‘‘ کا اختصار کیا ہے اور کچھ فوائد کا اضافہ کیا ہے۔ المقتبس في القراء ات: یہ امام ابو بکر بن العربی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ المقنع: یہ رسم المصحف میں ابو عمرو عثمان بن سعید الدانی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۴۴؁ھ) کی ایک مختصر تالیف ہے،اس کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي خصنا بدینہ الذي ارتضاہ…الخ‘‘ مولف نے اس میں اپنے مشائخ سے جو مختلف شہروں کے مصاحف کے متفق علیہ اور مختلف فیہ مرسومِ خط سنے،ان کا ذکر کیا۔یہ تالیف رسومِ مصاحف کی معرفت کے ساتھ ساتھ اس کے نقطوں کے بیان اور ایجاز و اختصار کے طور پر اس کے احکام کے ضبط کے بیان پر مشتمل ہے،اس کی ابتدا یوں ہوتی ہے:’’الحمد للّٰہ الذي
Flag Counter