Maktaba Wahhabi

841 - 871
بات غلط ہے۔امام سیوطی رحمہ اللہ نے’’الإتقان‘‘ میں ذکر کیا ہے کہ انھوں نے اسبابِ نزول اور اس کی مدح پر ایک ضخیم اور مختصر کتاب لکھے جانے کے بعد اس نوع پر اس جیسی کتاب نہیں لکھی۔اس کتاب کی ابتدا یوں ہوتی ہے:’’الحمد للّٰہ الذي جعل لکل شییٔ سببا…الخ‘‘ امام سخاوی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ مولف نے یہ کتاب ہمارے شیخ ابن حجر رحمہ اللہ کی تصانیف سے اچک کر تالیف کی ہے۔ لذات السمع في القراء ات السبع: یہ ابو جعفر احمد بن الحسن المالقی النحوی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۲۸؁ھ) کی تالیف ہے۔ لسان التنزیل من التفاسیر۔ لطائف الإشارات بفنون القراء ات: یہ شیخ ابو العباس احمد بن محمد بن ابو بکر القسطلانی رحمہ اللہ (المتوفی: ۹۲۳؁ھ) کی ایک ضخیم جلد میں تالیف ہے۔اس کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي أنزل کتابہ العزیز بسبعۃ أحرف تسہیلا علینا وتیسیرا…الخ‘‘ یہ ایک ایسی کثیر الفوائد کتاب ہے،جس نے فنونِ قرآن کی ہر چھوٹی بڑی کتاب کو اپنے اندر جمع کر لیا ہے۔ لمعۃ الزمان في القراء ۃ۔ لوامع البرہان وقواطع البیان في معاني القرآن: یہ ایک مختصر تفسیر ہے جس کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي جعل الحمد مفتتح قراء تہ…الخ‘‘ یہ ابو الفضائل محمد بن حسین المعین رحمہ اللہ (میم کے زبر کے ساتھ) کی تالیف ہے۔ اللؤلؤ المکنون في جمع الأوجہ من سورۃ الکوثر إلیٰ قولہ سبحانہ وتعالیٰ: ﴿وَ اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾ یہ شیخ سیف الدین بن عطاء اللہ البصیر رحمہ اللہ کی مختصر تالیف ہے،جس کی ابتدا ان الفاظ سے ہوتی ہے:’’الحمد للّٰہ الذي جعل القرآن العظیم وقایۃ لحفظتہ من النار…الخ‘‘ مولف نے اس میں ذکر کیا ہے کہ ان کے شیخ شہاب الدین احمد بن احمد بن عبدالحق السنباطی رحمہ اللہ نے جب’’الطیبۃ‘‘ کو مکمل پڑھایا اور ان کو کئی فوائد حاصل ہوئے تو انھوں نے اس کتاب کو جمع کرنے کی طرف اشارہ کیا تو مولف نے یہ کتاب جمع کی۔
Flag Counter