Maktaba Wahhabi

775 - 871
(المتوفی: ۷۵۶؁ھ) کی تالیف ہے،جسے وہ مکمل نہ کر پائے۔ الدر النظیم المرشد إلی مقاصد القرآن العظیم: یہ شیخ مجدالدین ابو طاہر محمد بن یعقوب الفیروز آبادی الشیرازی رحمہ اللہ (المتوفی: ۸۱۷؁ھ) کی تفسیری تالیف ہے۔ الدر النظیم في خواص القرآن العظیم: یہ شیخ ابو عبداللہ محمد بن احمد بن عبیداللہ بن سہیل الجزری المعروف بہ ابن الخشاب الیمنی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۶۷؁ھ) کی ایک جلد میں تالیف ہے،اس کی ابتدا یوں ہوتی ہیں :’’الحمد للّٰہ الذي اطلع من آفاق کتابہ العزیز…الخ‘‘ مولف نے ذکر کیا ہے کہ اس نے اپنی اس تالیف میں وادیاشی کی کتاب’’البرق اللامع‘‘ اور فواتحِ سور اور آیاتِ قرآنی کے خواص پر امام غزالی رحمہ اللہ کی کتاب کو جمع کر دیا ہے۔اس کے شروع میں مولف نے چند فصلوں میں قرآن مجید،اس کی تلاوت اور دعاے ختم کے فضائل،بسملہ کی فضیلت اور قراء ت کے آداب بیان کیے ہیں۔پھر اس نے سورۃ الفاتحہ،سورۃ البقرۃ اور آخر قرآن تک تمام سورتوں کے خواص ذکر کیے ہیں۔اس نسخے کا ایک اختصار بھی ہے جو یافعی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے۔وہ اصل کے مقابلے میں نصف ہے۔اس قسم کی کتابیں اگرچہ قرآن مجید پر لکھی گئی ہیں،لیکن یہ علمِ تفسیر سے خارج ہیں۔ درۃ التأویل في متشابہ التنزیل: یہ امام حسین بن محمد بن المفضل الراغب الاصفہانی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔اس کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’اعلموا حملۃ الکتاب الکریم…الخ‘‘ مولف نے یہ کتاب’’المعاني الأکبر‘‘ لکھنے اور کتاب’’احتجاج القراء‘‘املا کروانے کے بعد لکھی۔ درۃ التنزیل وغرۃ التأویل: یہ آیاتِ متشابہات پر لکھی جانے والی امام فخرالدین رازی (المتوفی: ۶۰۶؁ھ) کی تالیف ہے۔یہ ایک جلد میں ہے،جس کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ حمد الشاکرین…الخ‘‘ مولف نے اس میں کلمات متفقہ اور مختلفہ کے ساتھ ان آیات متکررہ کے بارے میں کلام کیا ہے،جن آیات کے ذریعے سے ملحدین قرآن مجید کے عیب نکالنے کا راستہ بناتے ہیں۔مولف نے ان کے شافی جواب دیے ہیں۔ الدرۃ الفاخرۃ فیما یتعلق بالعبادات والآخرۃ: یہ شہاب احمد بن عماد الأقفہسی
Flag Counter