Maktaba Wahhabi

745 - 871
بالدوام…الخ‘‘ یہ ایک مختصر تفسیر ہے،جو قراے سبعہ کے مذاہب پر مشتمل ہے۔تلاوت کرنے والوں کے ہاں جو روایات اور طرق مشہور و منتشر ہیں اور ائمہ متقدمین کے ہاں جو کچھ صحیح ثابت ہے،مولف نے قرا میں سے ہر ایک سے دو روایتیں ذکر کی ہیں۔ اس تفسیر کی ایک شرح ہے،جو ابو محمد عبدالواحد بن محمدباہلی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۰۵؁ھ) کی تحریر کردہ ہے۔اس کی ایک اور شرح ہے،جو عمر بن قاسم انصاری رحمہ اللہ مشہور بالمنشار کی تالیف ہے،اس کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ میسر کل عسیر…الخ‘‘ اور اس کا نام:’’البدر المنیر‘‘ ہے۔پھر امام شمس الدین محمد بن محمد بن جزری شافعی رحمہ اللہ (المتوفی: ۸۳۳؁) نے ان میں تین قراء توں کا اضافہ کر کے ایک کتاب لکھی،جس کا نام:’’تحبیر التیسیر‘‘ رکھا۔اس کتاب کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ علیٰ تحبیر التیسیر…الخ‘‘ انھوں نے کہا ہے کہ چونکہ کتاب’’التیسیر‘‘ کتبِ قراء ات میں سب سے زیادہ صحیح کتاب تھی اور باقی مختصرات کے بجائے اس کی شہرت کا سبب شاطبی رحمہ اللہ کا اسے اپنے قصیدے میں منظوم ذکر کرنا تھا۔انتھیٰ۔ التیسیر في القراء ات: یہ ابو العباس احمد بن عمار المہدوی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۳۰؁ھ) کی تالیف ہے۔جعبری رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کیا اور اس کے متعلق کہا ہے:’’التیسیران الکبیر والصغیر‘‘
Flag Counter