Maktaba Wahhabi

74 - 871
((خِیَارُکُمْ مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہُ))[1] [تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں،جنھوں نے قرآن سیکھا اور (دوسروں کو) سکھایا] 4۔سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّ وَ جَلَّ: مَنْ شَغَلَہُ الْقُرْآنُ عَنْ ذِکْرِيْ وَمَسْئَلَتِيْ أَعْطَیْتُہُ أَفْضَلَ مَا أُعْطِيْ السَّائِلِیْنَ))[2] (ترمذی نے کہا ہے:’’ھٰذا حدیث غریب‘‘) [اللہ عز و جل فرماتا ہے: جس شخص کو قرآن نے میرے ذکر اور مجھ سے سوال کرنے سے مشغول رکھا،میں اسے اس سے بہتر عطا کرتا ہوں جو سوال کرنے والوں کو دیتا ہے] حافظ ابن علاء ہمدانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کے طرق کو جمع کیا ہے۔ 5۔سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے: ((لَأَنْ تَغْدُوَ فَتَعَلَّمَ آیَۃً مِّنْ کِتَابِ اللّٰہِ تعالیٰ خَیْرٌ لَّکَ مِنْ أَنْ تُصَلِّيَ مِائَۃَ رَکْعَۃٍ))[3] (رواہ ابن ماجہ) [(اے ابو ذر!) اگر تو صبح کو (علم سیکھنے کے لیے) نکلے اور کتاب اللہ کی ایک آیت سیکھ لے،یہ تیرے لیے سو رکعت (نفل) نماز ادا کرنے سے بہتر ہے] یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ علم کو عبادت پر بہت سی فضیلت حاصل ہے۔ 6۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : ((اَلْمَاہِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَۃِ الْکِرَامِ الْبَرَرَۃِ،وَالَّذِيْ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ،وَیَتَتَعْتَعُ فِیْہِ،وَھُوَ عَلَیْہِ شَآقٌّ،لَہُ أَجْرَانِ))[4] (رواہ الشیخان) [ماہرِ قرآن اطاعت گزار،معزز لکھنے والے فرشتوں کے ساتھ ہو گا اور جو شخص اٹک اٹک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس پر دشوار ہوتا ہے تو اس کے لیے دہرا اجر ہو گا]
Flag Counter