Maktaba Wahhabi

675 - 871
إیجاز البیان في معاني القرآن: یہ نجم الدین ابو القاسم محمد بن ابی الحسن نیشاپوری قزوینی رحمہ اللہ ملقب ببیان الحق کی تالیف ہے۔مولف نے اس تفسیر میں دس ہزار سے زائد فائدے بیان کیے ہیں۔چنانچہ انھوں نے اپنی کتاب’’جمل الغرائب‘‘ کے دیباچے میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔کشف الظنون میں اس کا بیان ہوا ہے۔[1] میں کہتا ہوں کہ یہ کتاب میرے پاس موجود ہے۔مولف نے اس کے آخر میں کہا ہے کہ وہ ۵۵۳ھ؁ میں شہر خجند کے اندر اس کی تکمیل سے فارغ ہوا۔ الإیجاز في ناسخ القرآن ومنسوخہ: یہ ابو محمد مکی بن ابی طالب حموش بن محمد قیسی قرطبی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۷۳؁ھ) کی تالیف ہے۔ الإیضاح في القراء ات: یہ ابو علی حسن بن ابراہیم اہوازی معروف بابن یزداد مقری رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۴۶؁ھ) کی تالیف ہے۔بعض کہتے ہیں کہ اس کا نام تائے افتعال کے ساتھ اتضاح ہے اور اس کا مابعد جس میں انتہائی وضاحت پائی جاتی ہے،وہ اسی پر دلالت کرتا ہے،لیکن یہ محلِ نظر ہے۔ الإیضاح في التفسیر: یہ شیخ ابو القاسم اسماعیل بن محمد اصفہانی رحمہ اللہ ملقب بقوام السنۃ (المتوفی: ۵۳۵؁ھ) کی تالیف ہے۔یہ چار جلدوں میں ایک ضخیم تفسیر ہے۔ الإیماء إلی مذاہب السبعۃ القراء: یہ ابو بکر محمد بن محمد بن عبداللہ الاشبیلی معروف بقلیعی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۵۳؁ھ) کی تالیف ہے۔
Flag Counter