Maktaba Wahhabi

401 - 871
فیصلہ کرنے تک انھیں چھوڑ دینے کا مضمون پوشیدہ ہے۔میں کہوں گا کہ اس قسم کی آیتیں قرآن شریف میں بہت ہیں اور سب میں مذکورہ احتمال موجود ہے،تو سبھی منسوخ ہوں گی؟ بلکہ اس کا عدمِ نسخ راجح ہے،کیونکہ قیامت کے روز ان کے درمیان اﷲ کا فیصلہ کرنا دنیا میں قتال کے منافی نہیں ہے۔ دوسری آیت: ﴿اِنِّیْٓ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْم﴾ [الزمر: ۱۳] [بے شک میں ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں،اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں ] کہتے ہیں کہ معصیت میں پڑنے کے خوف کا حکم سورۃ الفتح کی آیت: ﴿لِیَغْفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَاَخَّرَ﴾ [الفتح: ۲] [تاکہ اللہ تیرے لیے بخش دے تیرا کوئی گناہ جو پہلے ہوا اور جو پیچھے ہوا] سے منسوخ ہے۔یہ ابو حمزہ یمانی اور ابن المسیب رحمہما اللہ نے فرمایا ہے۔اس جیسی آیات کے بارے میں کلام پہلے گزر چکا ہے۔ تیسری آیت: ﴿فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ﴾ [الزمر: ۱۵] [تو تم اس کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو] کہتے ہیں کہ یہ آیتِ سیف سے یا اﷲ کے اس ارشاد: ﴿اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَام﴾ [آل عمران: ۱۹] [بے شک دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے] سے منسوخ ہے،لیکن یہ اس وقت صحیح ہے،جبکہ آیت کا معنی غیر خداکی عبادت کی اجازت ہو،حالانکہ اس میں حکم’’تہدید‘‘،’’تقریع‘‘ اور’’توبیخ‘‘ کے لیے ہے اور اس میں غیر اﷲ کی عبادت سے روکاگیا ہے،لہٰذا یہ آیت محکم ہوگی۔اکثر مفسرین اسی پر ہیں اور’’فتح القدیر‘‘ میں فرمایا ہے کہ یہی اولیٰ ہے۔[1] چوتھی آیت: ﴿اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَہ﴾ [الزمر: ۳۶] [کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے] کہتے ہیں کہ اس آیت میں کفار کو ترک کرنے کا حکم پوشیدہ ہے،لہٰذا آیتِ سیف سے منسوخ ہوگی۔لیکن جمہور کے نزدیک یہ محکم ہے اور اس کا معنی یہ ہے کہ اﷲ مومن بندے کو ثواب دینے اور
Flag Counter