Maktaba Wahhabi

389 - 871
میں رہایش نہیں کی گئی،جن میں تمھارے فائدے کی کوئی چیز ہو] سے منسوخ ہے۔یہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہے،لیکن یہ بھی تخصیص ہے،تنسیخ نہیں۔ پانچویں آیت: ﴿وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِھِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَھُنَّ وَلاَ یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِِلَّا مَا ظَھَرَ،الخ﴾ [النور: ۳۱] [اور مومن عورتوں سے کہہ دے اپنی کچھ نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر جو اس میں ظاہر ہو جائے] یہ آیت اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآئِ الّٰتِیْ لاَ یَرْجُوْنَ نِکَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْھِنَّ جُنَاحٌ اَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَھُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجٰتٍم بِزِیْنَۃ،الخ﴾ [النور: ۶۰] [اور عورتوں میں سے بیٹھ رہنے والیاں،جو نکاح کی امید نہیں رکھتیں سو ان پر کوئی گناہ نہیں کہ اپنے کپڑے (چہرے سے) اتار دیں،جب کہ وہ کسی قسم کی زینت ظاہر کرنے والی نہ ہوں ] سے منسوخ ہے۔لیکن حقیقت میں یہ عموم کی تخصیص ہے،مفہوم کا نسخ نہیں۔ چھٹی آیت: ﴿فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْہِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیْکُمْ مَا حُمِّلْتُمْ﴾ [النور: ۵۲] [پھر اگر تم پھر جاؤ تو اس کے ذمے صرف وہ ہے جو اس پر بوجھ ڈالا گیا اور تمھارے ذمے وہ ہے جو تم پر بوجھ ڈالا گیا] کہتے ہیں کہ یہ آیت،آیتِ سیف سے منسوخ ہے،کیونکہ پہلی آیت کا معنی یہ ہے کہ رسول پر نہیں ہے،مگر وہی یعنی تبلیغ جس کا انھیں حکم دیا گیا ہے اور وہ اسے بجالاتے ہیں،تو آیتِ قتال نے اس کا نسخ کردیا،لیکن اس کے عدمِ نسخ کے بارے میں بھی وہی بات ہے،جو پہلے گزری ہے۔ ساتویں آیت: ﴿ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْکُمْ الَّذِیْنَ مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ وَالَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوْا الْحُلُمَ مِنْکُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ﴾ [النور: ۵۸]
Flag Counter