Maktaba Wahhabi

376 - 871
[انھیں چھوڑ دے وہ کھائیں اور فائدہ اٹھائیں ] کہتے ہیں کہ یہ آیت،آیتِ سیف سے منسو خ ہے۔عکرمہ اور مجاہد رحمہما اللہ نے کہا ہے کہ یہ قتال سے پہلے کی آیت ہے۔[1] دوسری آیت: ﴿فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْل﴾ [الحجر: ۸۵] [پس درگزر کر،خوبصورت طریقے سے درگزر کرنا] یہ آیت،آیتِ سیف سے منسوخ ہے۔عکرمہ و مجاہد رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ آیت قتال کے حکم سے پہلے کی ہے۔[2] تیسری آیت: ﴿لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْکَ اِلٰی مَا مَتَّعْنَابِہٖٓ اَزْوَاجًا مِّنْھُمْ﴾ [الحجر: ۸۸] [اپنی آنکھیں اس چیز کی طرف ہرگز نہ اٹھاجس کے ساتھ ہم نے ان کے مختلف قسم کے لوگوں کو فائدہ دیا ہے] کہتے ہیں کہ یہ آیت،آیتِ سیف سے منسوخ ہے،لیکن اس میں نسخ کی وجہ غیر ظاہر ہے،کیونکہ اس میں دنیا کے زخارف کی طرف توجہ کرنے اور اس کی طرف ہمیشہ دیکھنے سے نہی کی گئی ہے اور اس دنیا میں ان کافروں کے عیش و آسایش پر غم نہ کرنے اور مومنوں کے لیے نرم پہلو رکھنے کا حکم دیا ہے۔اس میں قتال سے نہی نہیں ہے کہ آیتِ سیف اس کی ناسخ ہو،اس لیے اکثر علما نے اسے محکم قرار دیا ہے۔ چوتھی آیت: ﴿فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیْنَ﴾ [الحجر: ۹۴] [پس اس کا صاف اعلان کر دے جس کا تجھے حکم دیا جاتا ہے اور مشرکوں سے منہ پھیر لے] یہ آیتِ سیف سے منسوخ ہے۔یہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہے۔لیکن حقیقت میں یہ محکم
Flag Counter