Maktaba Wahhabi

370 - 871
الْمَرْضٰی﴾ [التوبۃ: ۹۱] [نہ کمزوروں پر کوئی حرج ہے اور نہ بیماروں پر] سے منسوخ ہے۔کہتے ہیں کہ اس کا ناسخ اﷲ کا ارشاد: ﴿فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ کُلِّ طَآئِفَۃ مِّنْھُمْ،الآیۃ﴾ ہے۔کہتے ہیں کہ یہ محکم ہے،منسوخ نہیں۔اس کے ارشاد: ﴿لَیْسَ عَلَی الْاَعْمٰی حَرَجٌ وَّلاَ عَلَی الْاَعْرَجِ حَرَج﴾ سے اندھے اور لنگڑے کو نکالنا اور اس کے ارشاد: ﴿لَیْسَ عَلَی الضُّعَفَآئِ وَ لَا عَلَی الْمَرْضٰی﴾ سے کمزور اور بیمار کو نکالنا تخصیص کے باب سے ہے نہ کہ نسخ کے با ب سے،جب ان سب کو اﷲ کے ارشاد: ﴿خِفَافًا وَّ ثِقَالًا﴾ میں داخل ہونے کو فرض کر لیا جائے،لیکن ظاہر اس عموم کے تحت ان کا عدمِ دخول ہے۔[1] انتھیٰ۔ چھٹی آیت: ﴿عَفَا اللّٰہُ عَنْکَ لِمَ اَذِنْتَ لَھُم﴾ [التوبۃ: ۴۳] [اللہ نے تجھے معاف کر دیا،تو نے انھیں کیوں اجازت دی] کہتے ہیں کہ یہ آیت اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿فَاِِذَا اسْتَاْذَنُوکَ لِبَعْضِ شَاْنِھِمْ﴾ [النور: ۶۲] [تو جب وہ تجھ سے اپنے کسی کام کے لیے اجازت مانگیں تو ان میں سے جسے تو چاہے اجازت دے دے] سے منسوخ ہے۔میں کہوں گا کہ دونوں آیتوں کے مابین تطبیق ممکن ہے،بایں طور کہ عقاب صادق کے کاذب سے ظاہر ہونے تک چھان بین سے پہلے کے اذن کی طرف متوجہ ہے اور یہاں اذن تحقیق کے بعد کے اذن کی طرف ہے۔و اللّٰہ أعلم۔ ساتویں آیت: ﴿اِسْتَغْفِرْلَھُمْ اَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَھُمْ اِنْ تَسْتَغْفِرْ لَھُمْ سَبْعِیْنَ مَرَّۃً فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَھُمْ﴾ [التوبۃ: ۸۰] [ان کے لیے بخشش مانگ،یا ان کے لیے بخشش نہ مانگ،اگر تو ان کے لیے ستر بار بخشش کی دعا کرے گا تو بھی اللہ انھیں ہرگز نہیں بخشے گا] کہتے ہیں کہ اس کا اول،آخر سے منسوخ ہے،یعنی ﴿لَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَھُمْ﴾ سے۔نیز کہتے
Flag Counter