Maktaba Wahhabi

359 - 871
چوتھی آیت: ﴿وَذَرِ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَھُمْ لَعِبًا وَّ لَھْوًا﴾ [الأنعام: ۷۰] [اور ان لوگوں کو چھوڑ دے جنھوں نے اپنے دین کو کھیل اور دل لگی بنا لیا] کہتے ہیں کہ یہ آیت،آیتِ سیف سے منسوخ ہے۔یہ بات قتادہ رحمہ اللہ نے کہی ہے اور مجاہد رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ بطور تہدید ہے،جیسے اﷲ کا ارشاد ہے: ﴿ذَرْنِیْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا﴾ [المدثر: ۱۱] [چھوڑ مجھے اور اس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا] اس صورت میں یہ آیت محکم ہوگی اور اکثر اہلِ علم اسی پر ہیں۔ امام شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: کہتے ہیں کہ یہ آیت منسوخ ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کا معنی یہ ہے کہ یہ (یہودی) جس دین پر ہیں،اسے انھوں نے لہو و لعب بنا لیا ہے،جیسے وہ اپنے جانوروں کے ساتھ جہالتوں اور ضلالتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔نیز کہا گیا ہے کہ یہاں دین،عید کے معنی میں ہے،یعنی انھوں نے اپنی عید کو لہو و لعب بنا لیا ہے۔[1] پانچویں آیت: ﴿فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِہٖ وَ مَنْ عَمِیَ فَعَلَیْھَا﴾ [الأنعام: ۱۰۴] [پھر جس نے دیکھ لیا تو اس کی جان کے لیے ہے اور جو اندھا رہا تو اسی پر ہے] کہتے ہیں کہ یہ آیت،آیتِ سیف سے منسوخ ہے۔ چھٹی آیت: ﴿وَ مَآ اَنَا عَلَیْکُمْ بِحَفِیْظٍ﴾ [الأنعام: ۱۰۴] [اور میں تم پر کوئی محافظ نہیں ] زجاج رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ آیت قتال فرض ہونے سے پہلے کی ہے،اس کے بعد بتوں کی عبادت کو تلوار کے زور سے روک دینے کا حکم دیا گیا ہے،اس لیے یہ آیت،سیف کی آیت سے منسوخ ہوگی۔ ساتویں آیت: ﴿وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیْن﴾ [الأنعام: ۱۰۶] [اور مشرکوں سے کنارہ کر]
Flag Counter