Maktaba Wahhabi

193 - 871
[اے اللہ! محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) اور آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر درود بھیج جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر درود بھیجا،یقینا تو ہی قابلِ تعریف اور بزرگی والا ہے۔اے اﷲ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر اور آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر برکتیں نازل فرما،جس طرح تونے ابراہیم(علیہ السلام)پر برکتیں نازل فرمائیں،بلاشبہہ تو ہی قابلِ تعریف اور بزرگی والا ہے] ((اللہم صل علی محمد وعلیٰ آل محمد وأزواجہ وذریاتہٖ کما صلیت علیٰ إبراہیم وبارک علیٰ محمد وأزواجہ وذریاتہٖ کما بارکت علیٰ إبراہیم إنک حمید مجید)) [1] (أخرجہ الشیخان وأبو داؤد والنسائي وابن ماجہ وابن حبان) [اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم،ان کی آل،ان کی ازواج اور اولاد پر اسی طرح درود بھیج جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام پر درود بھیجا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم،ان کی ازواج اور اولاد پر اسی طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام پر برکت نازل فرمائی،بلاشبہہ تو تعریف کیا ہوا بزرگ ہے] ((اللہم صل علی محمد عبدک ورسولک کما صلیت علیٰ إبراہیم وبارک علیٰ محمد کما بارکت علیٰ إبراہیم)) [2] (رواہ البخاري والنسائي وابن ماجہ) [اے اللہ! اپنے بندے اور رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام پر درود بھیجا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اس طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام پر برکت نازل فرمائی] ((اللہم صل علی محمد النبيالأمي وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ إبراہیم وعلیٰ آل إبراہیم إنک حمید مجید،اللہم بارک علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما بارکت علیٰ إبراہیم وعلیٰ آل إبراہیم إنک حمید مجید)) [3] (رواہ الشیخان وأحمد وأبو داؤد وابن ماجہ والنسائي)
Flag Counter