Maktaba Wahhabi

159 - 871
’’أتخشیٰ علیھن الفقر؟ وقد أمرتھن بقراء ۃ سورۃ الواقعۃ،وقد سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَنْ قَرَأَھَا کُلَّ لَیْلَۃٍ لَمْ تُصِبْہٗ فَاقَۃٌ أَبَداً‘‘[1] [کیا آپ کو ان پر فقر و فاقے کاخطرہ ہے؟ جبکہ میں نے ان کو سورۃالواقعہ پڑھنے کا حکم دیا ہے اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا کہ جس نے اس سورت کو ہر رات پڑھا،اسے کبھی فاقہ نہیں آئے گا] بعض علما نے کہا ہے کہ جو شخص اس کو ایک مجلس میں چالیس (۴۰) بار پڑھے گا،طلبِ رزق میں اس کی حاجت پوری ہو گی۔پس یہ سورت ایک عظیم راز ہے۔طلبِ غنی اور نفیِ فقر میں اس سورت کی عظیم اور عجیب خاصیت ہے۔[2] وللّٰہ الحمد۔
Flag Counter