Maktaba Wahhabi

517 - 534
المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹرکے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنسز ملکی میڈیا کی نظر میں اللہ تعالیٰ کی بندہ پر بے شمار احسانات ہیں جن کے شمار سے بشرقاصر ہے ، ان ہی انعامات اور احسانات میں سب سے عظیم انعام اور احسان یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بندہ کو اپنے دین کی خدمت کا موقع فراہم کردے ۔ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کی تمام کابینہ بشمول مجلس علمی ومجلس منتظمہ اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گذار ہیں کہ باری جل وعلا نے ہمیں اپنے دین کی خدمت کا موقع فراہم کیا ، انہی دینی خدمات کے سلسلے کی ایک کڑی ملکی اور علاقائی سطح پر جدید معاشی ، معاشرتی اور تعلیمی مسائل پر کانفرسز کا انعقاد کرنا تھا ۔ بتوفيق الله ومنته وحوله وقوته المدینہ سینٹر نے اس حوالے سے چند بنیادی سنگ میل عبور کئے اور علاقائی سطح پر پاکستان کے نامور اہل علم کی زیر نگرانی تین کامیاب کانفرسز کا انعقاد کیا جس کو مقامی میڈیا نے بھر پور کوریج دی ۔ سابقہ کانفرنسز جن موضوعات پر منعقد کی گئیں ان میں ۔ پہلی کانفرنس : مقدس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس ۔ دوسری کانفرنس : شراب : شرعی احکام اور مروجہ نظام مذکورہ بالا دونوں کانفرنسز کی تفصیلات البیان کے سلسلہ نمبر3اورسلسلہ نمبر5میں ذکر کردی گئی ۔ جبکہ حال ہی میں المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے مروجہ اسلامک بینکنگ سسٹم کا شرعی پہلو سے جائزہ لینے کیلئے ( اسلامی بینکاری شرعی میزان میں ) کے عنوان پر ایک کامیاب کانفرنس منعقد کی جس میں ملک بھر سے نامور علماء کرام اور ماہرین ِمعیشت نے شرکت فرمائی ۔ اور اپنی تحقیقات ومقالہ جات پیش کئے ۔ مذکورہ کانفرنس میں اسلامی بینکاری میں اصلاحات کیلئے سفارشات بھی پیش کی گئیں جو اس خاص نمبر میں تفصیل سے مذکور ہیں ۔ مقامی میڈیا ( اخبارات ، ٹی وی چینلز ، سوشل میڈیا سائٹس ) نے ان کانفرنسز کو خاطر خواہ کوریج دی ۔ جس سے ان کانفرنسز کی افادیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور لوگوں نے رابطہ کرکے کانفرسز کی تفصیلی مواد حاصل کیا ۔ تحدیثِ نعمت کے طور پر اس کوریج کا کچھ حصہ قارئین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ۔ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنسز کے حوالے سےاخبارات کی رپورٹس پر مشتمل تراشے ملاحظہ ہوں ۔
Flag Counter