Maktaba Wahhabi

288 - 442
اور کسی دولت مند کو اس کی دولت (تیری گرفت سے) نہیں بچا سکتی۔‘‘ ((لَآ اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ لَآ اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِیَّاہُ لَہُ النِّعْمَۃَ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَآئُ الْحَسَنُ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ)) (صحیح مسلم، المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ، ح: ۵۹۴۔) ’’اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں۔ وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کا سارا ملک ہے اور اسی کی ساری تعریف ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے (کسی بھی کام کی) طاقت و قوت اللہ (کی مدد) کے بغیر ممکن نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم اس کے سوا کسی کی بھی عبادت نہیں کرتے۔ اسی کی عطا کردہ سب نعمتیں ہیں اور اسی کا (ہم پر) فضل واحسان ہے، اسی کی سب اچھی تعریفیں ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم تو پورے اخلاص کے ساتھ صرف اسی کے دین کے ماننے والے ہیں، خواہ کافروں کو یہ برا لگے۔‘‘ اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ آپ تینتیس بار سبحان اللہ تینتیس بار الحمد للہ اور تینتیس بار اللہ اکبر پڑھتے اور درج ذیل کلمات پڑھ کر سو کی گنتی پوری کر دیتے: ((لَآ اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) (صحیح مسلم، المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ، ح: ۵۹۷۔) ’’اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں۔ وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کا سارا ملک ہے اور اسی کی ساری تعریف ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ آپ (سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ) کو مجموعی طور پر بھی تینتیس بار پڑھ سکتے ہیں اور تسبیح و تحمید و تکبیر کے کلمات کو الگ الگ تینتیس بار پڑھ کر آخر میں ایک بار ((لَآ اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ)) بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اسی طرح یہ بھی جائز ہے کہ تینتیس بار کے بجائے تسبیح، تحمید اور تکبیر کے کلمات دس دس بار پڑھ لیے جائیں، اس طرح یہ کلمات تیس بار ہو جائیں گے اور یہ بھی سنت سے ثابت ہے۔[1] اس سلسلہ میں سنت سے یہ بھی ثابت ہے کہ آپ (سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ) کے ان چار کلمات کو پچیس پچیس بار پڑھ لیں اور اس طرح ان کلمات کی تعداد ایک سو ہو جائے گی۔[2] ذکر کی ان مختلف صورتوں میں سے جس کو بھی اختیار کر لیا جائے، جائز ہے کیونکہ شرعی قاعدہ یہ ہے کہ جن عبادات کو مختلف طریقوں
Flag Counter