Maktaba Wahhabi

100 - 442
جواب :یاجوج اور ماجوج انسانوں ہی میں سے دو امتیں ہیں، جواس وقت بھی موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ذوالقرنین کے قصے کے ضمن میں فرمایا ہے: ﴿حَتّٰٓی اِذَا بَلَغَ بَیْنَ السَّدَّیْنِ وَجَدَ مِنْ دُوْنِہِمَا قَوْمًا لَّا یَکَادُوْنَ یَفْقَہُوْنَ قَوْلًا، قَالُوْا یٰذَاالْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَہَلْ نَجْعَلُ لَکَ خَرْجًا عَلٰٓی اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَہُمْ سَدًّا، قَالَ مَا مَکَّنِّیْ فِیْہِ رَبِّیْ خَیْرٌ فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّۃٍ اَجْعَلْ بَیْنَکُمْ وَ بَیْنَہُمْ رَدْمًا، اٰتُوْنِیْ زُبَرَ الْحَدِیْدِ حَتّٰٓی اِذَا سَاوٰی بَیْنَ الصَّدَفَیْنِ قَالَ انْفُخُوْا حَتّٰٓی اِذَا جَعَلَہٗ نَارًا قَالَ اٰتُوْنِیْٓ اُفْرِغْ عَلَیْہِ قِطْرًا، فَمَا اسْطَاعُوْٓا اَنْ یَّظْہَرُوْہُ وَمَااسْتَطَاعُوْالَہٗ نَقْبًا، قَالَ ہٰذَا رَحْمَۃٌ مِّنْ رَّبِّیْ فَاِذَا جَآئَ وَعْدُ رَبِّیْ جَعَلَہٗ دَکَّآئَ وَکَانَ وَعْدُ رَبِّیْ حَقًّا، ﴾ (الکہف: ۹۳۔۹۸) ’’یہاں تک کہ جب وہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے۔ ان لوگوں نے کہا کہ ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرتے رہتے ہیں، بھلا ہم آپ کے لیے خرچ (کا انتظام) کر دیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں۔ اس (ذوالقرنین) نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور اللہ نے مجھے بخشا ہے، وہ بہت اچھا ہے، تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو، میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا۔ تم مجھے لوہے کے (بڑے بڑے) تختے لادو (چنانچہ کام جاری کر دیا گیا) یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیان (کا حصہ) برابر کر دیا تو کہا کہ (اب اس میں) دھونکو یہاں تک کہ جب اس کو (خوب دھونک کر) آگ کر دیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس تانبہ لاؤ کہ اس پر پگھلا کر ڈال دوں، پھر ان میں یہ قدرت نہ رہی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں۔ ذوالقرنین نے کہا: یہ میرے پروردگار کی مہربانی ہے۔ جب میرے پروردگار کا وعدہ آپہنچے گا تو اس کو (ڈھا کر) ہموار کر دے گا اور میرے پروردگار کا وعدہ سچا ہے۔‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ یوم القیامۃ یاآدم قم فأبعث بعث النار من ذریتکٰ:( الیٰ أن قال رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم ): اَبْشِرُوا فَاِنَّ مِنْکُمْ رَجُلٌ وَمِنْ یَاجُوْجَ وَمَاجُوجَ اَلْفٌ)) (صحیح البخاری، احادیث الانبیاء، باب قصۃ یاجوج وماجوج، ح:۳۳۴۸، وصحیح مسلم، الایمان، باب قولہ: یقول اللّٰه الآدم: اخرج… ح:۲۲۔) ’’اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: اے آدم! اٹھ کر کھڑے ہو اور اپنی ذریت میں سے جہنمیوں کو نکال کر بھیجو(پھر حدیث طویل کا ذکر ہے) حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ: ’’تم خوش ہو جاؤ کہ تم میں سے ایک شخص اور یاجوج اور ماجوج میں سے ایک ہزار جہنم میں جائیں گے۔‘‘ یاجوج اور ماجوج کا خروج اگرچہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے، تاہم اس کا خوف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی محسوس
Flag Counter