فصل چہارم
اشیاء کا خلق(پیدا کرنا)
اس کامطلب یہ ہے کہ یہ اعتقاد رکھنا چاہئے کہ سب مخلوقات کو اﷲ تعالیٰ ہی نے بنایا ہے وہی سب کا خالق وموجد ہے، اس کے سوا کارخانۂ عالم میں کوئی خالق وموجد نہیں۔
تمام اشیاء کے اللہ تعالیٰ کی خلق ہونے کے بارے میں ارشاد ہے:
﴿ اَللّٰه ُخَالِقُ کُلِّ شَیْ ئٍ وَّھُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ وَّکِیْلٌ ﴾[1]
’’اللہ ہی ہر چیز کاپیداکرنے والا ہے اور وہی ہر چیز کا نگہبان ہے‘‘
ایک اور مقام پر ارشادفرمایا:
﴿ ذَلِکُمُ اللّٰہ رَبُّکُمْ لَا إِلٰہَ إِلاَّ ہُوَ خَالِقُ کُلِّ شَیْئٍ فَاعْبُدُوْہُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ وَّکِیْلٌ ﴾[2]
’’یہی اﷲ تمہارا رب ہے، اسکے سوا کوئی معبود نہیں،وہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے لہذا تم اسی کی عبادت کرو اور وہی ہرچیز کا نگہبان ہے‘‘
تیسر ی جگہ ارشاد فرمایا:
﴿ قُلِ اللّٰہ خَالِقُ کُلِّ شَیْئٍ وَّہُوَ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ ﴾[3]
’’کہہ دیجئے اﷲہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ اکیلا،سب پر غالب ہے‘‘
|