Maktaba Wahhabi

225 - 318
خاصۃ وھم أنت یا محمد ونوح وإبراھیم وموسی وعیسی بن مریم ) [1] طرف بلائیں گے۔اور خصوصاً یہ عہد اولوالعزم رسولوں سے لیا جو تم ہو اے محمد اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم علیھم السلام۔ مقام شرائع یا تشریع اور اسی طرح ایک اور اعلی وارفع مقام میں جس کو مقام تشریع یا شرائع کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان پانچوں کو خصوصیت کے ساتھ ذکر فرمایا چنانچہ اسی کی طرف اشارہ کرکے اﷲتعالیٰ فرماتا ہے :۔ ﴿ شَرَعَ لَکُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا وَصّٰی بِہٖ نُوْحاً وَّالَّذِیْ أَوْحَیْنَآ إِلَیْکَ وَمَا وَصَّیْنَا بِہٖ إِبْرَاہِیْمَ وَمُوْسٰی وَعِیْسٰی أَنْ أَقِیْمُوا الدِّیْنَ وَلَا تَتَفَرَّقُوْا فِیْہِ ﴾[2] خدا نے تمہارے لئے وہی دین مقرر کیا ہے جس کا حکم اُس نے نوح کو دیا تھا اور جو ہم نے آپکے پاس بھی وحی کے ذریعے سے بھیجا ہے اور جس کا ہم نے ابراہیم اور موسیٰ اور عیسٰی کو بھی حکم دیا تھا کہ تم اس دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ ڈاکٹر حجازی وغیرہ مذکورہ آیت کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :۔ (وتخصیص ھٰؤلاء الأنبیاء بالذکر لأنھم اولواالعزم وأرباب الشرائع القدیمۃ ) [3] اور ان انبیاء کو خصوصیت کے ساتھ ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ اولوالعزم پیغمبر ہیں، اور گزشتہ شریعتوں والے ہیں۔
Flag Counter