Maktaba Wahhabi

285 - 318
جہنم: جہنم وہ عذاب وسزا کی منزل اور ٹھکانہ ہے جس کو اﷲتعالیٰ نے کفار ومشرکین اور اپنے نافرمان بندوں کیلئے بنایا ہے اور اس کے متعلق بھی ہم کتاب اﷲ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سے دلائل نقل کریں گے۔چنانچہ ملاحظہ فرمائیں۔ (۱)کتاب اﷲ : کفار کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَقُوْدُہَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ أُعِدَّتْ لِلْکَافِرِیْنَ ﴾[1] ’’پس بچو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہونگے،جوکافروں کیلئے تیار کی گئی ہے ایک اور مقام پر یوں ارشا دفرمایا: ﴿ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِیْنَ نَارًا أَحَاطَ بِہِمْ سُرَادِقُہَا وَإِنْ یَّسْتَغِیْثُوْا یُغَاثُوْا بِمَآئٍ کَالْمُہْلِ یَشْوِی الْوُجُوْہَ بِئْسَ الشَّرَابُ وَسَآئَ تْ مُرْتَفَقاً ﴾ [2] ’’بے شک ہم نے ظالموں کیلئے ایک ایسی آگ تیار کررکھی ہے کہ اسکی قناتیں ان کافروں کو گھیرے ہوئے ہونگی اور اگر وہ فریاد کرینگے تو انکی فریادرسی ایسے پانی سے کیجائیگی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا،کیا ہی برا پانی ہے اور وہ آگ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے‘‘ تیسری جگہ ارشاد ہے: ﴿ وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَہُمْ نَارُ جَہَنَّمَ لَا یُقْضٰٰی عَلَیْہِمْ فَیَمُوْتُوْا وَلَا یُخَفَّفُ عَنْہُمْ مِّنْ عَذَابِہَا کَذٰلِکَ نَجْزِیْ کُلَّ کَفُوْرٍ ﴾[3] ’’اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کیلئے جہنم کی آگ ہے،نہ تو انکا فیصلہ کیا جائیگا کہ وہ مرجائیں اور نہ ہی ان سے جہنم کا عذاب کم کیا جائیگا،اسی طرح ہم ہر کفر کرنے والے کو بدلہ دیتے ہیں ‘‘
Flag Counter