باب دوم
فرشتوں پر ایمان لانا
(الإیمان بالملا ئکۃ)
اﷲ تعالیٰ کے ملائکہ (فرشتوں ) پر ایمان لانا:
اﷲ تعالیٰ کی بے شمار مخلوقات میں سے فرشتے بھی ایک مخلوق ہیں، فرشتوں کے متعلق بعد میں کچھ تفصیل آئے گی، مگر یہاں بطور اختصار کے یوں سمجھ لیں کہ فرشتے ایک غیبی مخلوق ہیں جن کو اﷲ تعالیٰ نے نور (روشنی) سے پیدا کیا ہے، وہ ہماری نظروں سے غائب رہتے ہیں وہ نہ مرد ہیں نہ عورت، نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں، وہ ہر وقت اﷲ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اس کی تابع داری اور اس کی فرمان برداری میں مصروف ہوتے ہیں اور کبھی بھی اس کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے، اور وہ رات دن اﷲ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اس کی عبادت میں لگے رہتے ہیں اور کبھی تھکتے نہیں، اور فرشتے کثرت کے اعتبار سے تو بہت زیادہ ہیں جن کی تعداد اور شمار کو اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
فرشتوں پر ایمان لانے کی نوعیت:
فرشتوں پر ایمان لانا چار چیزوں پر مشتمل ہے۔
۱۔ فرشتوں کے وجود پر ایمان لانا۔
۲۔ فرشتوں کے اسماء پر ایمان لانا۔
۳۔ فرشتوں کی صفات پر ایمان لانا۔
۴۔ فرشتوں کے اعمال پر ایمان لانا۔
اب پیش خدمت ہے ہر ایک کی تفصیل، ہم اس اجمال کی تفصیل چار فصلوں میں بیان کریں گے۔
|