Maktaba Wahhabi

121 - 318
مطلب یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے جتنے فرشتے ہیں، بغیر کسی تفریق کے ان سب پر ایمان لانا فرض و ضروری ہے۔ جن فرشتوں کے اسماء قرآن و حدیث میں وارد ہوئے ہیں وہ بہت تھوڑے ہیں۔ اب ہم ان فرشتوں کے اسماء کو دلائل کے ساتھ ذکر کریں گے، جو قرآن و حدیث میں صراحت کے ساتھ آئے ہیں۔ ۱۔ سیدنا جبریل علیہ السلام ۲۔ سیدنا میکائل علیہ السلام جیسے کہ اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ مَنْ کَانَ عَدُوًّا ِّاللّٰہ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَرُسُلِہٖ وَجِبْرِیْلَ وَمِیْکَالَ فَإِنَّ اللّٰہ عَدُوٌّ لِّلْکَافِرِیْنَ ﴾[1] جو شخص دشمن ہو اﷲ، اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں کا اور جبریل و میکائل کا تو اﷲ دشمن ہے ایسے کافروں کا۔ ۳۔ سیدنا اسرافیل علیہ السلام : جن کا ذکر حدیث اللہم رب جبریل و میکائیل واسرافیل اے اﷲ! جو جبریل، میکائل اور اسرافیل کا رب ہے۔ فصل اول میں پہلے گزرچکا ہے۔ ۴۔ مالک: جو داروغہ جہنم ہے، چنانچہ کافر و مشرک لوگ جب جہنم کے اندر جلنے کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ سے عذاب کے ختم کرنے یا اس میں تخفیف کرنے کی درخواستیں کرکے جب ناامید ہوجائیں گے تو آخری درخواست مالک کے ہاں یہ کریں گے۔ کہ اے مالک تو اپنے رب سے ہمارے لئے موت کے فیصلہ کی درخواست کر تاکہ ہمارے لئے
Flag Counter