Maktaba Wahhabi

264 - 318
والدابۃ وطلوع الشمس من مغربھا ونزول عیسی ابن مریم علیہ السلام ویأجوج وماجوج وثلاثۃ خسوف خسف بالمشرق وخسف بالمغرب وخسف بجزیرۃ العرب وآخر ذلک نارتخرج من الیمن تطرد الناس إلی محشرھم۔[1] آئے گی جب تک تم دس نشانیاں نہ دیکھ لو، پھر ذکر فرمایا:(۱) دھویں کا (۲) دجال کا(۳) زمین کے جانور کا (۴) مغرب سے طلوعِ آفتاب کا(۵)نزولِ عیسی علیہ السلام کا (۶)خروجِ یاجوج ماجوج کا اور تین جگہ زمین دہسنے کا(۷)ایک مشرق(۸) دوسرا مغرب میں (۹) تیسرا جزیرئہ عرب میں اور ان سب نشانیوں کے بعد (۱۰) ایک آگ ظاہر ہوگی جو لوگوں کوہنکاتے ہوئے یمن سے نکال دے گی ان کے محشر کی طرف۔ ج: اجماع : لاکھوں کروڑوں اور بے شمار انبیاء ورسل اور علماء وحکماء کا ہر زمان و ہر مکان میں قیامت کے دن پر ایمان لانا اور اس کی تصدیق کرنا۔ عقلی دلائل (۱)اﷲ تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ: مخلوقات کی فناء وانتہاء کے بعد ان کا اعادہ پر اﷲ تعالیٰ کی قدرت، وقوعِ قیامت کیلئے ایک قاطع دلیل ہے کیونکہ مخلوقات کو فناء کرنے کے بعد پھر ان کا اعادہ کرنامخلوقات کی ابتدائی تخلیق سے زیادہ مشکل نہیں بلکہ بہت ہی آسان اور سہل ہے جیساکہ اﷲ تعالیٰ کا فرمان: ﴿ قُلْ یُحْیِیْھَا الَّذِیْ أَنْشَأَھَا أَوَّلَ مَرَّۃٍ﴾ [2] ’’ کہہ دیجیئے اس کو وہی زندہ کرے گا جس نے اس کو پہلی مرتبہ پیدا کیا‘‘
Flag Counter