ایک مقام پر فرمایا:
عن قیس ابن ابی حازم حدثنا جریر قال خرج علینا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لیلۃ البدرفقال إنکم (سترون) ربکم یوم القیامۃ کماترون ھذا لاتضامون فی رؤیتہ۔[1]
جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چودھویں کی رات ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ تم قیامت کے دن اپنے رب کو ایسے دیکھوگے جیسے اس چاند کو دیکھ رہے ہو،اس کے دیکھنے میں کوئی دھکا پیل نہیں ہوگی۔
ایک حدیث میں یوں آیا ہے:
عن انس رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بعثت أنا والساعۃ کھاتین قال وضم السبابۃ والوسطیٰ۔[2]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے اور قیامت کو اس طرح قریب قریب بھیجا گیا ہے اور آ پ ا نے دونوں انگلیاں (سبابہ اور وسطیٰ) ملالیں۔
ایک روایت میں یوں آیا ہے:
عن حذیفۃ بن أسید الغفاری قال اطلع النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم علینا ونحن نتذاکر فقال ماتذاکرون قالوا نذکر الساعۃ قال إنھالن تقوم حتی ترون قبلھا عشر آیات فذکر الدخان والدجال
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بتاتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہم باتیں کررہے تھے آپ ا نے پوچھاکیا باتیں کررہے تھے؟ ہم نے کہا ہم قیامت کا ذکر کررہے تھے۔ آپ ا نے فرمایا قیامت تب تک نہیں
|