ایک اورمقام پر ارشاد فرمایا:
﴿ تَبَارَکَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰی عَبْدِہٖٖ لِیَکُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْراً ﴾ [1]
بابرکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر حق و باطل میں فیصلہ کرنے والی کتاب اتاری تاکہ وہ تمام اھلِ عالم کیلئے ڈرانے والا ہو۔
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:۔
﴿ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰی بَعْضٍ وَآتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا﴾[2]
اور ہم نے بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت دی اور ہم نے داؤد کو زبور دی۔
ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:
﴿ نَزَّلَ عَلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقاً لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہٖ وَأَ نْزَلَ التَّوْرٰ ۃَ وَالإِنجِیْلَ۔ مِنْ قَبْلُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَأَ نْزَلَ الْفُرْقَانَ﴾ [3]
اللہ نے آپ پر سچی کتاب نازل کی جو اپنے سے پہلے نازل شدہ کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور اس نے تورات وانجیل کو اس سے پہلے لوگوں کی ھدایت کیلئے اتارا ا ورالفرقان(حق وباطل کے درمیان فرق کرنے والی)کتاب نازل کی۔
ب: سنتِ رسول:
رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا اللہ تعالیٰ کی جانب سے ان آسمانی کتابوں کی خبر دینا جیسا کہ حدیث میں آیا ہے:
عن عبداللّٰہ بن عمررضی اﷲعنہما أنہ سمع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول : إنما بقاؤکم فیما
عبداللہ بن عمر رضی اﷲعنہماسے روایت ہے بیشک انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا وہ فرما رہے تھے کہ بیشک
|