Maktaba Wahhabi

140 - 318
فصل چہارم فرشتوں کے اعمال پر ایمان لانا فرشتوں کے مختلف قسم کے مختلف اعمال ہیں جو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ان کو سونپ دیئے گئے ہیں اور جس فرشتہ کے جو کام سپرد کیا گیا ہے وہ وہی کام کرتا ہے۔ مثلاً کسی فرشتہ کو سجدہ کا حکم دیا گیا ہے تو وہ سجدہ میں ہے، کسی کو رکوع کا حکم دیا گیا ہے تو وہ ہمیشہ رکوع ہی میں ہے اور جس کو قیام کا حکم فرمایا گیا وہ اسی قیام میں ہمیشہ مصروف رہتا ہے علی ہذا القیاس۔ چنانچہ اسی کی طرف اشارہ کرکے فرشتوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتاہے: ﴿ وَمَا مِنَّا إِلَّا لَہٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ ٭وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّوْنَ ٭وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ ﴾[1] اور فرشتے کہتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کا معین مقام ہے اور ہم تو صف بستہ کھڑے ہونے والے ہیں اور ہم تو پاکی بیان کرنے والے ہیں۔ اور حدیث میں بھی اسی طرح آیا ہے: عن جابر بن عبداللّٰہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ما فی السمٰوات السبع موضع قدم ولاشبر ولا کف الا وفیہ ملک قائم أو ملک راکع أوملک ساجد فإذا کان یوم القیامۃ قالوا جمیعا سبحانک ما عبدناک حق فرمایا: کہ ساتوں آسمانوں میں ایک پاؤں یا ایک بالشت بھر یا ایک ہتھیلی کے برابر بھی جگہ نہیں ہے جہاں کوئی فرشتہ قیام، رکوع یا سجدہ کی حالت میں نہ ہو، پس جب قیامت کا دن ہوگا تو وہ سب کہیں گے۔ اے اﷲتو پاک ہے، جیسے آپ کی عبادت کا حق تھا، ہم ویسے عبادت نہ کرسکے، البتہ ہم نے آپ کے ساتھ
Flag Counter