Maktaba Wahhabi

154 - 318
۱۰۔کروبیون : بعض فرشتوں کو اﷲ تعالیٰ نے عرش کے آس پاس کے لئے مقرر کیا ہوا ہے جن کو کروبیین کہتے ہیں جو کہ اﷲ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید بیان کرتے ہیں اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اﷲتعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ الَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَیُؤْمِنُوْنَ بِہِ ﴾[1] وہ فرشتے جو عرش اُٹھائے ہوئے ہیں یا جو اس کے اردگرد ہیں، اپنے رب کی تسبیح کے ساتھ تعریف کرتے ہیں اور اُس پر ایمان رکھتے ہیں۔ مذکورہ آیت کی تفسیر کرتے ہوئے امام ابن کثیر رحمہ اللہ لکھتے ہیں : یخبر تعالٰی عن الملائکۃ المقربین من حملۃ العرش الأربعۃ ومن حولہ من الملائکۃ الکروبیین بأنہم یسبحون بحمدربہم ای یقرنون بین التسبیح الدال علی نفی النقائص والتحمید المقتضی لإثبات صفات المدح [2] اﷲ تعالیٰ عرش کے اٹھانے والے چاروں فرشتوں اور اس کے آس پاس کے کروبیین (بہترین) فرشتوں کی خبر دے رہے ہیں جو ایک طرف تو اﷲ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے ہیں تمام عیوب اور کل نقائص اور برائیوں سے اسے پاک بتلاتے ہیں اور دوسری جانب اسے تمام ستائشوں اور تعریفوں کے قابل مان کر اس کی حمد و ثنابجا لاتے ہیں۔ اور ﴿ وَیَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَائُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلٰٓئِکَۃُ تَنْزِیْلاً ﴾[3] اور آسمان بادلوں سے پھٹ جائیں گے اور فرشتے بکثرت اُتارے جائیں گے۔
Flag Counter