خرج الامام حضرت الملائکۃ یستمعون الذکر [1]
انڈے کو اﷲ کی راہ میں دیا۔ پس جب امام نکلتا ہے تو فرشتے آکر خطبہ سننے لگتے ہیں
یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چا ھیئے کہ یہ وہ فرشتے نہیں جو انسان کے اعمال کی حفاظت کیلئے ہر وقت اس کے ساتھ رہ کر اسکے اعمال کو لکھتے ہیں بلکہ یہ فرشتے صرف جمعہ کے لیئے مقرر ہیں۔ چنانچہ حدیث مذکور ہ
( فاذا خرج الامام حضرت الملا ئکۃ یستمعون الذکر )
پس جب امام نکلتا ہے تو فرشتے آکر خطبہ سننے لگتے ہیں۔
کی شرح میں امام نووی رحمہ اللہ علماء کا قول اس طرح نقل کرتے ہیں :۔
قالوا ھٰؤلاء الملا ئکۃ غیر الحفظۃ وظیفتھم کتابۃ حاضری الجمعۃ[2]
انہوں نے کہا کہ یہ فرشتے، حفاظت کرنے والے فرشتوں کے علاوہ ہیں، انکا کام جمعہ کے دن آنے والوں کے نام لکھنا ہے۔
۲۰۔قبر میں میت کے سوال کیلئے فرشتے :
بعض فرشتے قبر میں مردہ سے سوال کرنے پر مقرر ہیں جن کو منکر ونکیر کہتے ہیں جو کالے رنگ، ہیبت ناک اور ڈراؤنی شکل میں مردہ کے پاس آکر اس سے تین سوال کرتے ہیں۔
۱۔ تیرا رب کون ہے ؟
۲۔ تیرا دین کیا ہے؟
۳۔ تیرا نبی کون ہے؟
اگر وہ مردہ (مسلمان ہونے کی وجہ سے) ان تینوں سوالوں کے درست جوابات
|