Maktaba Wahhabi

280 - 318
فصل سوم جنت اورجہنم پر ایمان لانا جنت اور جہنم درحقیقت انسانیت کے آخری ابدی اور جاویدانی ٹھکانے ہیں، ہر ایک کی تفصیل پیش خدمت ہے۔ الف: جنت: جنت،نعمت اور آرام کی وہ منزل اور گھر ہے جس کو اﷲتعالیٰ نے اپنے مؤمن وموحد اور متقی وپرہیزگار بندوں کیلئے تیار کیا ہے، جو بن دیکھے اﷲتعالیٰ اور ہر اس چیز پر ایمان لائے جس پر ایمان لانے کو اﷲتعالیٰ نے فرض اور ضروری قرار دیا ہے اور انبیاء ورسل علیھم السلام کی تصدیق کرکے قدم قدم پر ان کی بتلائی ہوئی باتوں پر عمل پیرا ہوئے،چنا نچہ اہل جنت کے درجات بیان کرتے ہوئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عن ابی سعید الخدری رضی اللّٰہ عنہ عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال :’’إن اھل الجنۃ یتراء ون أھل الغرف من فوقھم کما یتراء ون الکوکب الدری الغابر فی الأفق من المشرق أو المغرب لتفاضل ما بینھم قالوا یارسول اللّٰہ تلک منازل الانبیاء لایبلغھا غیرھم قال بلی والذی نفسی بیدہ رجال آمنوا باللّٰہ و صدقوا المرسلین ‘‘[1] ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول کریم ا نے فرمایااہل جنت اپنے اوپر کے بالاخانے والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے مغربی یا مشرقی گوشہ کے قریب ایک روشن ستارہ کو دیکھتے ہیں اس فرق کے سبب سے سے جو ان کے درمیان ہے،صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اﷲ وہ تو انبیاء کے مقامات ہیں وہاں دوسرا نہیں پہنچ سکتا، آپ نے فرمایا قسم
Flag Counter