Maktaba Wahhabi

227 - 318
نہیں پہنچ سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے وہ لوگ جو اللہ پر ایمان لائے اور رسولوں کی تصدیق کی وہ وہاں پہنچ سکتے ہیں۔ حقیقت میں بشمول قرآن کریم کے کتب سماویہ پر ایمان لانا انبیاء ورسل علیہم السلام کی اخبار کی تصدیق کرنا ہے کیونکہ انبیاء ورسل علیہم السلام کی اخبار کا اصل محور یہی کتب سماویہ وما فیھا ہیں اور یہی منبع رشد وہدایت ہیں۔ نقلی دلائل الف:کتاب اﷲ:اب پیش خدمت ہیں دلائل قرآن کریم سے جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :۔ ﴿ قُلْنَا اہْبِطُوْا مِنْہَا جَمِیْعاً فَإِمَّا یَأْتِیَنَّکُمْ مِّنِّیْ ہُدًی فَمَنْ تَبِعَ ہُدَایَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُوْنَ ﴾ [1] ہم نے کہا تم سب یہاں سے چلے جاؤ جب کبھی تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے اس کی تابعداری کرنے والوں پرکوئی خوف وغم نہیں۔ مذ کورہ آیت کی تفسیر کرتے ہوئے امام ابن کثیر رحمہ اللہ وغیرہ فرماتے ہیں :۔ (أی من أقبل علی ما أنزلت بہ الکتب وأرسلت بہ الرسل) [2] یعنی: جو متوجہ ہوا اس راہ حق کیطرف جس کیلئے کتابیں اتاری گئیں اور جس کی ساتھ رُسل بھیجے گئے۔ اور امام ابن جریر الطبری رحمہ اللہ اپنی سند کی ساتھ مذکورہ آیت کی تفسیر میں حضرت أبو عالیہ رحمہ اللہ کا قول اس طرح نقل کرتے ہیں :۔
Flag Counter