Maktaba Wahhabi

206 - 318
اس تمہید کے بعد ہم انبیاء ورسل علیھم السلام پر ایمان لانے کی نوعیت بیان کرتے ہیں۔معلوم ہونا چاہیئے کہ انبیاء ورسل علیھم السلام پرایمان لانا چار چیزوں پر مشتمل ہے۔ الف: اللہ تعالیٰ کے رسولوں کی رسالت پر ایمان لانا۔ ب : رسولوں کے اسماء پر ایمان لانا۔ ج : رسولوں کی اخبار کی تصدیق کرنا۔ د : رسولوں میں جو ہمارے طرف مبعوث ہوئے ہیں ان کی شریعت پر عمل کرنا۔ اس اجمال کی تفصیل میں جاتے ہوئے ہم اس باب کو چار فصلوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ فصل اول رسولوں کی رسالت پر ایمان لانا انبیاء ورسل علیھم السلام کی نبوت ورسالت پر ہم دو طرح کے دلائل پیش کرتے ہیں۔ الف۔ نقلی ب۔ عقلی نقلی دلائل ا۔ کتاب اﷲ: اللہ تعالیٰ کا اپنے انبیاء ورسل علیہم السلام کے بارے میں خود خبر دینا جیسے کہ اس کا فرمان ہے۔ ﴿ اَللّٰہُ یَصْطَفِی مِنَ الْمَلآئِکَۃِ رُسُلاً وَّمِنَ النَّاسِ﴾[1] اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں میں سے اپنے رسول منتخب کرتا ہے۔
Flag Counter