Maktaba Wahhabi

151 - 318
۸۔جہنم کے داروغے : بعض فرشتے اہل النار (جہنم والوں ) کے لئے مقرر ہیں جو جہنم کے باشندوں (جہنمیوں ) کو مختلف قسم کے عذاب و سزائیں دیتے ہیں جن کو خزنۃ اور زبانیہ کہتے ہیں جیسے کہ اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَقَالَ الَّذِیْنَ فِیْ النَّارِ لِخَزَنَۃِ جَہَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ ﴾[1] اور اہلِ جہنم، جہنم کی حفاظت کرنے والے فرشتوں سے کہیں گے کہ اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ کسی دن تو ہم سے عذاب کم کردے۔ دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿ فَلْیَدْعُ نَادِیَہٗ ٭ سَنَدْعُ الزَّبَانِیَۃَ ﴾[2] پس بلالے اپنے ہم نشینوں کو ہم بھی دوزخ کے فرشتوں کو بلائیں گے۔ چنانچہ علامہ ابوبکر الجزائری، ’’سندع الزبانیۃ‘‘ کی تفسیر میں فرماتے ہیں : فإنا ندع الزبانیۃ أی خزنۃ النار من الملائکۃ[3] ندع الزبانیۃ میں ’’الزبانیۃ‘‘ سے مراد وہ فرشتے ہیں جو جہنم کے داروغے ہیں۔ اور تعداد و شمار میں جہنم کے داروغے انیس (۱۹) ہیں۔ جیسا کہ اﷲتعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَمَا أَدْرَاکَ مَا سَقَرُ ٭ لَا تُبْقِیْ وَلَا تَذَرُ ٭ لَوَّاحَۃٌ لِّلْبَشَرِ ٭عَلَیْہَا تِسْعَۃَ عَشَرَ ﴾[4] آپ جانتے ہیں دوزخ کیسی چیز ہے،نہ کچھ باقی رکھتی ہے اور نہ چھوڑتی ہے،کھال کو جھلسا کر سیاہ کرنے والی،اس جہنم پر(۱۹) فرشتے مقرر ہیں
Flag Counter