۴۔ قرآنِ کریم :
اللہ تعالیٰ کی چوتھی آسمانی کتاب قرآن شریف ہے جو اللہ تعالیٰ کے آخری نبی و رسول، خاتم الرسل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
اِنَّا نَحْنُ نَزَلَّنْا عَلَیْکَ الْقُرْآنَ تَنْزِیْلًا [1]
بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے۔
دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا :۔
وَ اِنَّکَ لَتُلَقَّی الْقُرْآنَ مِنْ لَّدُنْ حَکِیْمٍ عَلِیْمٍ [2]
اور بیشک یہ قرآن آپ کو ایک بڑے حکمت والے اور بڑے علم والے کی جانب سے تلقین کیا جاتا ہے۔
تیسری جگہ فرمایا:
﴿ تَبَارَکَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰی عَبْدِہٖٖ لِیَکُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْراً ﴾ [3]
بابرکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر حق و باطل میں تمیز کرنے والی کتاب اتاری تاکہ وہ تمام اہل عالم کے لئے ڈرانے والا ہو جائے۔
چوتھے مقام پر ارشاد فرمایا:
﴿ وَکَذٰلِکَ أَوْحَیْنَآ إِلَیْکَ قُرْآنًا عَرَبِیًّا لِّتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرٰی وَمَنْ حَوْلَہَا وَتُنْذِرَ یَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَیْبَ فِیْہِ فَرِیْقٌ فِیْ الْجَنَّۃِ وَفَرِیْقٌ فِیْ السَّعِیْرِ ﴾ [4]
اور اسی طرح ہم نے آپ پر قرآن عربی میں اتارا تاکہ آپ اہل مکہ اور اس کے ارد گرد والوں کو ڈرائیں اور ڈرائیں اس دن سے جو سب کے جمع ہونے کا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ایک فریق جنت میں جائے گا اور ایک فریق جہنم میں
|