Maktaba Wahhabi

148 - 318
أعمالکم إلیٰ أن یحضر کم الموت وینزل بکم أمر اﷲ[1] حفاظت کے لئے بھیجتا ہے، یہاں تک کہ تمہیں موت پہنچ جائے اور اﷲ کا فیصلہ تمہارے اوپر نازل ہوجائے۔ اور ان حفظۃ کو ’’معقبات‘‘ بھی کہتے ہیں چنانچہ ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿ لَہُ مُعَقِّبَاتٌ مِّنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ یَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ أَمْرِ اللّٰہِ ﴾[2] انسان کے لئے کچھ فرشتے ہیں جو باری باری آتے ہیں اور اﷲ کے حکم سے اس کے آگے اور اس کے پیچھے سے حفاظت کرتے ہیں۔ چنانچہ مذکورہ آیت کی تفسیر کرتے ہوئے امام ابن جریر طبری رحمہ اللہ اور امام ابن کثیر رحمہ اللہ حضرت مجاہد کا قول یوں نقل کرتے ہیں : عن مجاہد انہ قال مامن عبدا إلا لہ ملک موکل یحفظہ فی نومہ ویقظتہ من الجن والإنس والہوام، فما منہا شیٔ یأتیہ یریدہ إلاقال وراء ک إلا شیئا یأذن اللّٰہ فیہ فیصیبہ [3] مجاہد فرماتے ہیں کہ ہر بندہ کیلئے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو سوتے، جاگتے جنات، انسان اور کیڑوں سے اس کی حفاظت کرتا ہے، پس ان میں سے کوئی چیز اگر اُس کی طرف آتی ہے تو وہ فرشتہ اُسے ہٹا دیتا ہے۔ البتہ جس چیز کو اﷲ کی اجازت ہو تو وہ اُسے نقصان پہنچادیتی ہے۔ ۶۔کتابتِ اعمال بنی آدم: بعض فرشتے انسانوں کے اعمال لکھنے پر مقرر ہیں مثلاً ہر انسان کے ساتھ دو فرشتے ہر وقت حاضر و موجود رہتے ہیں اور کبھی بھی وہ اس سے
Flag Counter