Maktaba Wahhabi

289 - 318
الحطمۃ ثم السعیر ثم سقر ثم الجحیم ثم الھاویۃ۔[1] میں فرماتے ہیں کہ پہلا جہنم دوسرا لظی تیسرا حطمہ چوتھا سعیر پانچواں سقر چھٹا جحیم ساتواں ہاویہ ہے‘‘ یہ تو ان سات دروازوں کے نام ہوئے،اب ان میں سے کونسا طبقہ اور دروازہ کس قسم کے لوگوں کیلئے ہے تو اس سلسلے میں معلوم ہونا چاہئے کہ: آیت بالا ’’لکل باب منھم جزء مقسوم‘‘ کے مطابق ہر دروازہ مخصوص مجرموں کیلئے ہے، اب ہم اپنی ناقص معلومات کے مطابق ان ابواب کے مجرمین کا تذکرہ حسب جرم، قارئین کے سامنے پیش کرینگے: (۱)جہنم : نار کا یہ پہلا طبقہ ہے اور یہ کافروں کیلئے مخصوص ہے، اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قرآن کہتا ہے: ﴿ وَسِیْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا إِلٰی جَھَنَّمَ زُمَرًا ﴾[2] ’’کافر جہنم کی جانب ٹولیوں کی صورت ہانکے جائیں گے‘‘ ایک دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿ إِنَّا اَعْتَدْنَا جَھَنَّمَ لِلْکَافِرِیْنَ نُزُلًا ﴾[3] ’’بیشک ہم نے کافروں کیلئے جہنم کو مہمانی کا مقام بنایا ہے‘‘ (۲)لظیٰ : نارکا یہطبقہ ان لوگوں کیلئے ہے جونہ نعمت وخوشی کے وقت شکر کرتے ہیں اور نہ ہی وہ مصائب ومشکلات پر صبر کرتے ہیں اور مال جمع کرکے اس کا حق ضائع کرتے ہیں اور ساتھ ہی قبولِ حق سے بھی روگردانی کرتے ہیں۔قرآن کریم میں ہے: ﴿ کَلَّا إِنَّہَا لَظٰی٭ نَزَّاعَۃً لِّلشَّوٰی٭ ’’ہر گز نہیں،وہ ایک شعلہ مارتی ہوئی ایسی
Flag Counter