Maktaba Wahhabi

125 - 318
فصل سوم فرشتوں کی صفات پر ایمان لانا فرشتوں کی صفات عموماً دو طرح کی ہوتی ہیں۔ الف۔ صفات خَلقْی (پیدائشی) ب۔ صفات خُلقْی(اخلاقی و فطری) ہم نہایت ہی اختصار کے ساتھ فرشتوں کی دونوں طرح کی صفات میں سے کچھ قارئین کے سامنے سپرد قلم کریں گے۔ الف۔ فرشتوں کی صفات خَلقی (پیدائشی) کا بیان: خلق و پیدائش کے اعتبار سے بھی فرشتوں کی بہت سی صفات ہیں جن میں سے کچھ حسب ذیل ہیں۔ ۱۔ مادہ تخلیق : مادہ تخلیق کا مطلب یہ ہے کہ فرشتے کس چیز سے پیدا کئے گئے ہیں ؟ سو معلوم ہونا چاہئے کہ اﷲ تعالیٰ نے فرشتوں کو نور (روشنی) سے پیدا کیا ہے۔ اس لئے ان کی خلقت و پیدائش نورانی ہے چنانچہ حدیث میں اسی طرح آیا ہے۔ عن عائشۃ قالت قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ’’خلقت الملائکۃ من نور و خلق الجان من مارج من نار و خلق آدم مما وصف لکم [1] فرمایا: ملائکہ نور سے پیدا کئے گئے ہیں اور جنات آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلوں سے اور آدم کی تخلیق کے بارے میں تفصیل تمہارے سامنے بیان کردی گئی ہے۔
Flag Counter