اللّٰہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان لانا
اللہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان لانا چار چیزوں پر مشتمل ہے۔
أ۔ ان کتابوں کے نزول پر ایمان لانا۔
ب۔ ان کتابوں کے اسماء پر ایمان لانا۔
ج۔ان کتابوں کی دی ہوئی اخبار و واقعات کی تصدیق کرنا۔
ی۔ان کتابوں کے غیر منسوخ احکام پرعمل کرنا۔
ہم اس اجمال کی تفصیل کو چار فصلوں میں بیان کرتے ہیں۔
فصلِ اوّل
اللّہ تعا لیٰ کی کتا بوں کے نزول پر ا یمان لا نا
ان کتابوں کے منزّل مِنَ اللہ ہونے پر ہم دو طرح کے دلائل پیش کرتے ہیں۔
(الف) نقلی دلائل۔
(ب ) عقلی دلائل۔
نقلی دلائل
الف: کتاب اﷲ :
اللہ تعالیٰ کا اپنی کتابوں پر ایمان لانے کا حکم دینا اور انکے نزول کی خود خبر دینا۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُولِہٖ وَالْکِتَابِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰی
اے ایمان والو !اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر
|