Maktaba Wahhabi

181 - 318
رَسُولِہٖ وَالْکِتَابِ الَّذِیْ أَنزَلَ مِنْ قَبْلُ﴾[1] اتاری ہے نیز اس کتاب پر جو اس نے اس سے پہلے نازل کی تھی ایمان لاؤ۔ دوسرے مقام پر فرمایا : ﴿ إِنَّا أَ نْزَلْنَا إِلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْکُمَ بَیْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاکَ اللّٰہُ وَلاَ تَکُنْ لِّلْخَآئِنِیْنَ خَصِیْمًا﴾[2] بیشک ہم نے آپ پر سچی کتاب نازل کی تاکہ آپ لوگوں کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے آپکو دکھایا ہے اور آپ خیانت کرنے والوں کے طرف دار نہ بنیں۔ تیسری جگہ پر ارشاد فرمایا: ﴿إِذْ قَالُوْا مَا أَ نْزَلَ اللّٰہُ عَلٰی بَشَرٍ مِّنْ شَیْئٍ قُلْ مَنْ أَ نْزَلَ الْکِتَابَ الَّذِیْ جَائَ بِہٖ مُوسٰٰی نُورًا وَّہُدًی لِّلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَہُ قَرَاطِیْسَ تُبْدُوْنَہَا وَتُخْفُوْنَ کَثِیْرًا وَّعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوْا أَنتُمْ وَلَا اٰبَاؤُکُمْ قُلِ اللّٰہُ ثُمَّ ذَرْہُمْ فِیْ خَوْضِہِمْ یَلْعَبُوْنَ﴾ [3] جب انہوں نے کہا کہ اللہ نے کسی انسان پر کوئی چیز نہیں اتاری۔ آپ پوچھیں کہ وہ کتاب کس نے اتاری جو موسیٰ لائے تھے جو لوگوں کیلئے نوروھدایت ہے، تم نے اس کو مختلف اوراق میں لکھ رکھا ہے، اس میں سے کچھ ظاہر کرتے ہواور اکثر تم چھپاتے ہو۔ اور تمہیں سکھایا جو نہ تم جانتے تھے نہ تمہارے باپ دادا، آپ خود ہی کہدیں اللہ (نے ہی نازل کی )پھر انہیں چھوڑدیں کہ وہ اپنی بیہودہ خرافات میں مشغول رہیں۔
Flag Counter