کام نہیں کیا،پھر ان کے پاس ایک فرشتہ انسانی روپ میں آیا تو دونوں طرح کے فرشتوں نے اسے اپنے درمیان حَکَم بنالیا۔ اس نے کہا کہ دونوں طرف سے زمین کی پیمائش کرلو، جس سے یہ قریب تر ہوگا اسی حساب سے اس سے معاملہ کرو۔ جب انہوں نے زمین کی پیمائش کی تو اسے اس زمین سے قریب تر پایا، جہاں کا اس نے ارادہ کیا تھا۔ چنانچہ رحمت کے فرشتوں نے اسے لے لیا۔
۱۸۔ ملا ئکۃ العذاب :
بعض فرشتے عذاب لانے کیلئے مقرر ہیں۔ جیسے مذکورہ بالا روایت سے پتہ چلتا ہے جس میں یہ جملہ بھی تھا:
وقالت ملا ئکۃ العذاب انہ لم یعمل خیرا قط۔
اور عذاب کے فرشتوں نے کہا کہ اِس نے تو کبھی کوئی نیکی نہیں کی۔
۱۹۔جمعہ کے دن نما ز یو علیہ السلام کے نام لکھنے و ا لے:
بعض فرشتے نمازِ جمعہ میں شریک ہونے والے لوگوں کی فہرست لکھتے ہیں۔ اور وہ اس طرح کہ جمعہ کے دن مسجد کے سارے دروازوں پر فرشتے آکر نمازیوں کے نام انکی حاضری ترتیب سے لکھتے ہیں۔ یعنی سب سے پہلے اس شخص کا نام لکھتے ہیں جو سب سے پہلے مسجد میں آتا ہے اور پھر اس کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والے کا علی ھٰذاالقیاس۔ اور ان فرشتوں کا یہ لکھنے کا سلسلہ امام کے ممبر پر بیٹھنے تک جاری رہتا ہے۔اور جب امام خطبہ دینے کیلئے ممبر پر بیٹھ جاتا ہے تو یہ فرشتے اپنا دفتر لپیٹ کر خطبہ سننے بیٹھ جاتے ہیں۔
|