Maktaba Wahhabi

189 - 318
وَالأَسْبَاطِ وَعِیْسٰی وَأَیُّوبَ وَیُونُسَ وَہَارُوْنَ وَسُلَیْمَانَ وَآتَیْنَآ دَاوٗدَ زَبُورًا﴾ [1] اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف۔اور ہم نے داؤد کو زبورعطا فرمائی۔ ۳۔انجیل: انجیل حضرت عیسی علیہ السلام پر نازل ہوئی جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَقَفَّیْنَا عَلٰی آثَارِہِمْ بِعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ مُصَدِّقاً لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہٖ مِنَ التَّوْرَاۃِ وَآتَیْنَاہُ الإِنجِیْلَ فِیْہِ ہُدًی وَّنُورٌ وَّمُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہٖ مِنَ التَّوْرٰۃِ وَہُدًی وَّمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِیْنَ ﴾ [2] اور ہم نے ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والے تھے اور ہم نے انہیں انجیل عطا فرمائی جس میں ہدایت اور نور تھی اور وہ اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتی تھی اور وہ سراسر ہدایت ونصیحت تھی پارسا لوگوں کے لئے۔ دوسرے مقام پر فرمایا : ﴿ ثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰی آثَارِہِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّیْنَا بِعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ وَاٰتَیْنَاہُ الْإِنجِیْلَ وَجَعَلْنَا فِیْ قُلُوبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُ رَأْفَۃً وَّرَحْمَۃً ﴾[3] ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے در پے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان کے ماننے والوں کے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا کر دیا۔
Flag Counter