جیسا کہ حدیث میں آیا ہے :۔
عن أبی ھریرۃ رضی اﷲعنہ قال قال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اذا کان یوم الجمعۃ کان علیٰ کل باب من أبواب المسجدالملائکۃ یکتبون الأول فالأول فاذا جلس الامام طووا الصحف وجاؤ ا یستمعون الذکر[1]
حضرت ابو ھریرۃ رضی اﷲعنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے ہوتے ہیں۔جو آنے والوں کے نام ترتیب وار لکھتے ہیں۔ جب امام (خطبہ کیلئے ) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے کاغذات لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ سننے کیلئے آجاتے ہیں۔
اور صحیح مسلم کی ایک اور روایت میں یوں آیا ہے :۔
عن أبی ھریرۃ رضی اﷲعنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال من اغتسل یوم الجمعۃ غسل الجنابۃ ثم راح فکانما قرب بدنۃ ومن راح فی الساعۃ الثانیۃ فکانما قرب بقرۃ ومن راح فی الساعۃ الثالثۃ فکانما قرب کبشا أقرن ومن راح فی الساعۃ الرابعۃ فکانما قرب دجاجۃ و من راح فی الساعۃ الخامسۃ فکانما قرب بیضۃ فاذا
حضرت ابو ہریرۃ رضی اﷲعنہ سے روایت ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے جمعہ کے دن جنابت کا غسل کیا پھر وہ چلے (جمعہ کیلئے) پس گویا اس نے اونٹ کی قربانی کی اور جو دوسری گھڑی میں چلا تو گویا اس نے گائے کی قربانی کی اور جو تیسری گھڑی میں چلا تو گویا اس نے سینگوں والا مینڈھا ذبح کیا اور جو چوتھی گھڑی میں چلا تو گویا س نے مرغی کی قربانی کی اور جو پانچویں گھڑی میں چلا تو گویا اس نے
|