Maktaba Wahhabi

150 - 318
حدثنا ابن حمید قال ثنا سلمۃ عن ابن اسحاق، قال بلغنا أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال ہم الیوم أربعۃ یعنی حملۃ العرش وإذا کان یوم القیامۃ أیدہم اللّٰہ بأربعۃ آخرین فکانوا ثمانیۃ وقد قال اللّٰہ ’’ویحمل عرش ربک فوقہم یومئذ ثمانیۃ[1] ابن اسحاق کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول پہنچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرش کو اٹھانے والے فرشتے آج چار ہیں، اور جب قیامت کا دن ہوگا تو اﷲ تعالیٰ ان کی مدد کے لئے مزید چار فرشتے مقرر فرمادے گا پس کل آٹھ حاملین عرش ہوجائیں گے چنانچہ خود فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ’’اور اُس (قیامت کے) دن اپنے رب کے عرش کو اپنے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائے ہوئے ہونگے۔ اور امام ابن کثیر رحمہ اللہ ذیل والی آیت ﴿ الَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ ﴾[2] وہ فرشتے جو عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے اردگرد ہیں سب اپنے رب کی حمد و ثنا کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتے ہیں۔ کی تفسیر کرتے ہوئے اس طرح لکھتے ہیں : وہو یقتضی أن حملۃ العرش الیوم أربعۃ فإذا کان یوم القیامۃ کانوا ثمانیۃ[3] اور یہ بات اس کی مقتضی ہے کہ اس وقت حاملین عرش چار ہیں اور قیامت کا دن جب آئے گا تو آٹھ بن جائیں گے۔
Flag Counter