Maktaba Wahhabi

207 - 318
دوسرے مقام پرارشاد فرمایا:۔ ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ أُمَّۃٍ رَّسُولاً أَنِ اعْبُدُوااللّٰہ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ﴾[1] اور تیسرے مقام پر ارشاد فرمایا :۔ ﴿ إِنَّآ أَوْحَیْنَآ إِلَیْکَ کَمَآ أَوْحَیْنَآ إِلٰی نُوْحٍ وَّالنَّبِیّٖنَ مِنْ بَعْدِہٖ وَ أَوْحَیْنَآ إِلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَإِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِیْسٰی وَاَیُّوْبَ وَیُوْنُسَ وَھَارُوْنَ وَسُلَیْمَانَ وَاٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا﴾ [2] بے شک ہم نے آپکی طرف وحی کی جیسا کہ ہم نے وحی کی تھی نوح اور انکے بعد والے پیغمبروں کی طرف اور ہم نے وحی نازل کی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور انکی اولاد اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان (علیھم السلام) کی طرف اور ہم نے داؤد(علیہ السلام) کو زبور دی۔ چوتھے مقام پرارشاد فرمایا:۔ ﴿ لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنَاتِ وَ أَنْزَلْنَا مَعَھُمُ الْکِتَابَ وَالْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ وِأَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْہِ بَأْسٌ شَدِیْدٌ وَّمَنَافِعٌ لِلنَّاسِ وَلِیَعْلَمَ اللّٰہ مَنْ یَّنْصُرُہُ وَرُسُلَہُ بِالْغَیْبِ إِنَّ اللّٰہ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ ﴾ [3] البتہ تحقیق ہم نے اپنے پیغمبروں کو نشانیوں کے ساتھ بھیجا اورہم نے انکے ساتھ کتاب اور ترازو اُتارا تاکہ لوگ انصاف کے ساتھ قائم رہیں اور ہم نے لوہااُتاراجس میں سخت ہیبت وقوت ہے اور لوگوں کیلئے اور بھی فائدے ہیں
Flag Counter