Maktaba Wahhabi

315 - 318
چوتھے مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿ قُل لاَّ أَمْلِکُ لِنَفْسِیْ نَفْعاً وَّلَا ضَرًّا إِلاَّ مَا شَآئَ اللّٰہُ وَلَوْ کُنْتُ أَعْلَمُ الْغَیْبَ لَاسْتَکْثَرْتُ مِنَ الْخَیْرِ وَمَا مَسَّنِیَ السُّوْئُ إِنْ أَنَا إِلاَّ نَذِیْرٌ وَّبَشِیْرٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴾[1] ’’آپ کہہ دیجئے میں اپنی جان کیلئے نہ کسی نفع کا اختیار رکھتا ہوں نہ ضرر کا مگر جو اﷲ چاہے اور اگر میں غیب دان ہوتا تو بہت سے فائدے اپنے لئے لے لیتا اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچتا،میں توصرف ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں اس قوم کو جوبات مانتی ہے‘‘ پانچویں جگہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے۔ ﴿ وَمَا تَشَآئُ وْنَ إِلاَّ أَنْ یَّشَآئَ اللّٰہ اِنَّ اللّٰہ کَانَ عَلِیْمًا حَکِیْمًا﴾[2] ’’اور تم نہیں چاہ سکتے بغیر اللہ کے چاہے بے شک اﷲ بڑے علم اور بڑی حکمت والاہے ‘‘ ٭٭٭
Flag Counter