ایک اورجگہ فرمانِ الٰہی ہے:
﴿ قُلْ لَّنْ یُّصِیْبَنَا إِلاَّ مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَنَا ہُوَ مَوْلاَنَا وَعَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ ﴾[1]
’’کہہ دیجئے ہمیں ہر گز کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر یہ کہ اﷲ نے اسے ہمارے لئے لکھ دیا ہو، وہی ہمارا مددگار ہے،اور مؤمنین کو چاہیئے کہ وہ اﷲ پر ہی بھروسہ کریں ‘‘
ب : سنت رسول :کتابت ِ اشیاء کے متعلق حدیث میں آیا ہے۔
’’إن أول ما خلق اللّٰہ القلم فقال لہ اکتب قال ما أکتب قال أکتب القدر ماکان وماھو کائن إلی الأبد ‘‘[2]
’’بے شک اﷲ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا اور فرمایالکھو!اس نے عرض کیا، کیا لکھوں ؟ فرمایا تمام تقادیر،جو کچھ ہوا اور جو آئندہ ہمیشہ تک ہوگاسب لکھو‘‘
ایک حدیث عبداﷲ بن عباس سے یوں آئی ہے:
’’یاغلام إنی اعلمک کلمات احفظ اللّٰہ یحفظک احفظہ تجدہ تجاھک اذا سألت فاسئل اللّٰہ وإذا استعنت فاستعن باللّٰہ واعلم ان الأمۃ لو اجتمعت علی ان ینفعوک بشیٔ لم ینفعوک إلا بشیٔ قد کتبہ اللّٰہ لک وإن اجتمعوا علی ان یضروک بشیٔ لم یضروک إلا بشیٔ قد کتبہ اللّٰہ علیک رفعت الاقلام وجفت الصحف‘‘[3]
’’اے لڑکے !میں تمہیں چند باتیں سکھاتا ہوں،اﷲ کے احکام کی حفاظت کرو، وہ آپکی حفاظت کرے گا،تم اسکی حفاظت کرواسے اپنے سامنے پاؤگے جب تم سوال کروتو اﷲ سے کرواور جب تم مددمانگوتواﷲ سے مدد مانگواور جان لو کہ اگر امت تمہیں کچھ نفع دینے پر متفق ہوجائے تو وہ تمہیں وہی نفع دے سکتی ہے جو اﷲ نے تمہارے لئے لکھ دیا
|