Maktaba Wahhabi

311 - 318
ایک اور جگہ فرمایا: ﴿ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآئِ وَالْأَرْضِ إِنَّ ذٰلِکَ فِیْ کِتَابٍ إِنَّ ذٰ لِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ ﴾ [1] ’’کیا تم نہیں جانتے کہ اﷲ ہر اس چیز کو جانتا ہے، جو آسمانوں اور زمین میں ہے، بے شک یہ سب کچھ لوحِ محفوظ میں ہے، بے شک یہ اﷲ پر بہت ہی آسان ہے‘‘ ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿ وَمَا مِنْ غَائِبَۃٍ فِی السَّمَآئِ وَالْأَرْضِ إِلاَّ فِیْ کِتَابٍ مُّبِیْنٍ ﴾[2] ’’اور آسمان وزمین میں کوئی ایسی پوشیدہ چیز نہیں، جو کتاب مبین (لوح محفوظ )میں نہ ہو‘‘ ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿ وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَا تَأْتِیْنَا السَّاعَۃُ قُلْ بَلٰی وَرَبِّیْ لَتَأْتِیَنَّکُمْ عَالِمِ الْغَیْبِ لَا یَعْزُبُ عَنْہُ مِثْقَالُ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰٰوٰتِ وَلَا فِی الْأَرْضِ وَلَا أَصْغَرُ مِن ذٰلِکَ وَلَا أَکْبَرُ إِلَّا فِیْ کِتَابٍ مُّبِیْنٍ ﴾ [3] ’’اور کافر کہتے ہیں،ہمیں قیامت پیش نہ آئیگی،کہہ دیجئے کیوں نہیں آئیگی،قسم ہے میرے رب کی قیامت تم پر ضرور آئے گی، وہ عالم الغیب ہے، ذرّہ برابر کوئی چیز اس سے غائب نہیں خواہ وہ آسمانو علیہ السلام میں ہویا وہ زمین میں،اور نہ ذرّہ کی مقدار سے کوئی چیز چھوٹی اور نہ اس سے بڑی مگر یہ کہ وہ کتاب مبین میں ہے‘‘
Flag Counter