Maktaba Wahhabi

245 - 318
اور نہ ہی بُرائی کا بدلہ بُرائی سے دیتے ہیں،بلکہ معاف کرتے ہیں اور درگزر فرماتے ہیں،اور اللہ تعالیٰ انکو نہیں اُٹھائے گا یہاں تک کہ انکے ذریعے بگڑی ہوئی ملّت کو درست کرلے کہ وہ لوگ کہیں کہ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے اور وہ اس کلمے کے ذریعے اندھی آنکھوں اور بہرے کانوں اور بند دلوں کو کھول دیں گے۔ دوسری روایت میں یوں آیا ہے : (عن أبی ھریرۃ رضی اللّٰه عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال کل أمتی یدخلون الجنۃ إلا من أبی قالوا و من یأبیٰ قال من أطاعنی دخل الجنۃ ومن عصانی فقد أبیٰ) [1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :میری ساری اُمت جنت میں داخل ہوگی سوائے اُس کے جس نے انکار کیا،انہوں نے کہا :کون انکار کرتا ہے ! آپ نے فرمایا:جو میری اطاعت کرے گا جنت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نا فرمانی کی پس اُس نے انکار کیا۔ تیسری روایت میں یوں آیا ہے : (عن أبی ھریرۃ رضی اللّٰه عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال فضلت علی الأنبیاء بست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :مجھے چھ چیزوں کے ساتھ دیگر انبیاء پر فضیلت دی گئی ہے، مجھے جوامع الکلم دیئے گئے
Flag Counter