Maktaba Wahhabi

246 - 318
اُعطیتُ جوامع الکلم و نُصرت بالرعب واُحلَّت لی المغانم و جُعلت لی الأرض طھورا و مسجدا و اُرسلتُ إلیٰ الخلق کافۃ وختم بی النبییون) [1] اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی،اور میرے لئے مال غنیمت کو حلال کردیا گیا، اور میرے لئے زمین کو پاکی کا ذریعہ اور سجدہ گاہ بنایا گیا، اور میں تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہوں اور مجھ پر سلسلئہ انبیاء ختم کردیا گیا۔ چوتھی روایت یوں آئی ہے :۔ (عن أبی موسٰی رضی اللّٰه عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مَثَلی ومَثَل ُ ما بعثنی اللّٰہ کمثل رجل أتی قوما، فقال رأیت الجیش بعینی و أنا النذیر العریان فالنجاء النجاء فأ طاعہ طا ئفۃ فأدلجوا علی مھلم فنجوا وکذبتہ طائفۃ فصبَّحھُم الجیش فاجتاحھم ) [2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :میری مثال اور اسکی مثال جو اللہ نے مجھے دے کر بھیجا ہے اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قوم کے پاس آیا اور کہا میں نے اپنی آنکھوں سے لشکر دیکھا ہے اورمیں تمہیں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں،اس لئے تم بچو،ایک جماعت نے اُسکاکہا مانا اور رات ہی کو محفوظ مقام پر منتقل ہوگئی ان لوگوں نے نجات پائی،ایک جماعت نے اس کو جھوٹا سمجھا،صبح کے وقت لشکر اُن پر آپڑا اور انہیں قتل کردیا
Flag Counter