(یقول تعالیٰ ذکرہ لنبیہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم قل یا محمد الناس کلھم إنی رسول اللّٰہ إلیکم جمیعاً لا إلی بعضکم دون بعض کما کان من قبلی من الرسل مرسلاً إلی بعض الناس دون بعض فمن کان منھم ارسل کذلک فإن رسالتی لیست إلی بعضکم دون بعض ولکنھا إلی جمیعکم) [1]
اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :کہ آپ کہدیں کہ اے تمام لوگو میں تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں،یہ نہیں کہ کچھ کی طرف بھیجا گیا ہوں اور کچھ کی طرف نہیں، جس طرح کہ مجھ سے پہلے پیغمبر بعض لوگوں کی طرف مبعوث ہوتے تھے، پس میری رسالت انکی رسالت کی طرح کچھ لوگوں کے ساتھ خاص نہیں بلکہ میری رسالت تو تم سب کیلئے ہے۔
اور آگے چل کر’’ فآمنوا باللّٰہ ورسولہ ‘‘کی تفسیر کرتے ہوئے امام ابن جریر الطبری رحمہ اللہ لکھتے ہیں۔
(فأمنوا باللّٰہ ورسولہ، یقول: قل لھم فصدقوا باللّٰہ الذی ھذہ صفتہ واقروا بوحدانیتہ وأنہ ھو الذی لہ الألوھۃ و العبادۃ وصدقوا برسولہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ مبعوث إلی خلقہ داع إلی التوحیدہ وطاعتہ) [2]
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اے رسول آپ ان لوگوں سے کہ دیں کہ تم تصدیق کرو اس اﷲ کی جس کی یہ صفات ہیں اور اللہ کی وحدانیت اور الوہیت اورعبادت کا صرف اُسی کیلئے ہونے کی تصدیق کرو، اور اسکے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرو، کہ وہ اللہ کی مخلوق کی جانب اُسکی
|