الْمُحْسِنِیْنَ ٭ وَزَکَرِیَّا وَیَحْیٰی وَعِیْسٰی وَإِلْیَاسَ کُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِیْنَ٭ وَإِسْمَاعِیْلَ وَالْیَسَعَ وَیُوْنُسَ وَلُوْطاً وَّکُلاًّ فَضَّلْنَا عَلَی الْعٰلَمِیْنَ٭ ﴾ [1]
ہدایت دی اور ہم نے ابراہیم سے پہلے نوح کو ہدایت دی اور ہم نے اسکی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان کو اور ایوب اور یوسف کو اور موسیٰ اور ہارون کو بھی ہدایت دی،اورنیک کام کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔اور نیز اُسکی اولاد میں سے زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو ہدایت سے نوازا۔یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے اورنیز اسماعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو ہدایت عطاء کی اور ان سب کو ہم نے اپنے اپنے زمانے میں اقوام عالم پر فضیلت دی تھی۔
اور حضرت ادریس علیہ السلام کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتاہے :۔
﴿ وَاذْکُرْ فِیْ الْکِتَابِ إِدْرِیْسَ إِنَّہُ کَانَ صِدِّیْقاً نَّبِیّاً۔وَرَفَعْنَاہُ مَکَاناً عَلِیًّا ﴾[2]
اور کتاب میں ادریس کا ذکر کرو۔بے شک وہ سچے نبی تھے،اور ہم نے انہیں اونچے مرتبہ پر فائز کیا۔
حضرت آدم علیہ السلام کے متعلق فرمایا :
﴿ إِنَّ اللّٰہ اصْطَفٰی آدَمَ ﴾[3]
بے شک اللہ نے آدم کو چن لیا۔
|